ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

انتظار تھا جس خبر کا بالآخر وہ خبر آگئی ، زرداری کو پیغام مل گیا ؟ جیالوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے بمعہ اہل و عیال سرکاری خزانے پر لوٹ مار کی ۔ انہوں نے کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔ اپنے پانچ سالہ دور صدارت میں غریب عوام کے پیسوں کو یاجوج ماجوج کی لمبی زبان سے چاٹ کر صاف کر دیا ہے۔اور اگر ان سے ان کی کسی بد دیانتی کا حساب مانگ لیا جائے تو جمہوریت اور اٹھارویں ترمیم کو خطرہ لاحق ہو جا تا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے آج سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری کی تقریر کے ردعمل کے طور پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنی ہمشیرہ فریال تالپور، اومنی گروپ، شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم سمیت پورے خاندان اور عزیز و اقارب کے ساتھ مل کراربوں کھربوں کی کرپشن کی ہے۔ اب جب جے آئی ٹی نے کہہ دیا ہے کہ کرپشن ہوئی ہے تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں اور یہ عدلیہ اور اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ان کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ کرپٹ اور بددیانت لوگ کبھی اداروں کو آنکھیں نہیں دکھا سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تین سال پہلے بھی جناب آصف زرداری نے اعلان کیا تھا کہ اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے مگر جب احتساب کا سامنا کرنا پڑا تو دبئی بھاگ گئے۔ شا یدپاکستان میں اینٹوں کے بھٹے بند ہو گئے تھے یا دبئی سے اچھی اینٹیں ملنا شروع گئی تھیں۔ اس کے بعد منتیں ترلے کر کے واپس پاکستا ن آئے اور اب پھر وہی تاریخ دہرا رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میرا ان کو یہ مشورہ ہے کہ بھول جائیں کہ اب انہیں یا ان کے حواریوں کو کسی قسم کا این آر او ملے گا، زرداری کو نظر آگیا ہے کہ آپس کی بندر بانٹ کا دور گزر گیا ، یہ نواز شریف کا دور حکومت نہیں ہے جہاں مک مکا ہو جاتا تھا۔ یہ عمران خا ن کا نیا پاکستان ہے جہاں ہر کرپٹ اور بد دیانت انسان کو بے باک اور بے لاگ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آج بےنظیر بھٹو کی برسی پر آصف زرداری اور بلاول کو شرمندہ ہونا چاہیے کہ آج تک وہ بی بی کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سک

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بیان پاکستان کا بیانیہ نہیں ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری خود کو بچانے کےلئے نیب میں پیش ہوئے، مسلم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ممتاز عالم دین مولانا تقی عثمانی ا ور مولانا عامر شہاب کی گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2محافظ جاں بحق ہوگئے ہیں ۔وزیر اعلی سندھ نے مساجد کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ... تفصیل

استنبول (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے اعلامئے میں شامل 6نکات میں سے 4 پاکستان کے تجویز ہ کرد ہ ہیں جنہیں بہت پذیرائی ملی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استنبول ... تفصیل