خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ڈرانے دھمکانے کے حربے کامیاب نہیں ہونگے لڑینگے اور ۔۔۔۔ بھائی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر بختاور میدان میں آگئیں ، اہم بات کہہ دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پی پی کی قیادت کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کے حربے کامیاب نہیں ہوں گے۔بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کی باقیات سے بھری ہوئی کابینہ کو یاد نہیں ہو گا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ ذلت پر موت کو ترجیح دی۔ٹویٹ میں بختاور بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میرے بھائی،والد اور پھپھی کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں۔اور تینوں عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔بے نظیر کی صاحبزادی نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم لڑیں گے اور ہم جیتں گے۔خیال رہے حکومت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر دیا ہے۔ای سی ایل کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹیکے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکے نام بھی شامل ہیں۔ فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا 24 واں نمبر ہے جبکہ فریال تالپور کا نام فہرست میں 36 ویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں ان کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،موجودہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سندھ بینک کے چیئرمین بلال شیخ،نمر مجید، سہیل انورسیال،ملک ریاض، اومنی گروپ کے عبد الغنی مجید، اور حسن لوائی کا نام بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ 24 دسمبر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی اکاؤنٹ کیس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ جس میں جے آئی ٹی نے آصف زرداری اور اومنی گروپ کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اورملک ریاض کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کے لیے آصف زرداری کا ”بڑے صاحب“ کا کوڈ نام استعمال کیا جاتا تھا،جے آئی ٹی نے بتایا کہ بڑے صاحب کے نام پر 265 ملین روپے نکلوائے گی۔

مزید خبر یں

 راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے ،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا آپریشن سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے لے کر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) نے اپنی ابتدائی رپورٹ میںخلیل اور اس کے خاندان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا،جس کے بعد پنجاب حکومت ... تفصیل