سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

زرداری کے جیل جانے کی صورت میں پارٹی کیا کریگی؟سیاسی مبصرین کے بیان نے ہلچل مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سیاسی مبصرین کے مطابق ایسا لگا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری گرفتار ہو جائیں گے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آصف زرداری کے جیل جانے کی صورت میں پیپلز پارٹی کیا کرے گی۔اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی بہت نپا تلا رد عمل دے گی۔کیونکہ اگر ہیڈ ڈاؤن جاتے ہیں تو پھر سندھ حکومت کو خطرہ ہو گا اور پھر وفاق یہ کہے گا کہ سندھ حکومت اور مظاہرین ملے ہوئے ہیں۔دوسری طرف آصف زرداری کے ذہن کو پڑھا جائے تو وہ یہ کہتے ہیں کہ جو بھی ڈیل ہو گی وہ ڈیل اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہوگی۔اگر آصف زرداری لڑیں گے بھی تو اس بات پر کہ میرے ساتھ ڈیل کی جائے اور اگر ناراض ہوں گے تو وہ اس بات پر کہ میرے ساتھ ڈیل کیوں نہیں کرتے۔اس لیے آصف زرداری ڈیل کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔۔خیال رہے حکومت پاکستان نے جعلی بینک اکاؤنٹس پر بنائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172 افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ حکومت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر دیا ہے۔ ای سی ایل کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکے نام بھی شامل ہیں۔فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا 24 واں نمبر ہے جبکہ فریال تالپور کا نام فہرست میں 36 ویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں ان کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،موجودہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سندھ بینک کے چیئرمین بلال شیخ،نمر مجید، سہیل انورسیال،ملک ریاض، اومنی گروپ کے عبد الغنی مجید، اور حسن لوائی کا نام بھی شامل ہے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل