کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

مشہور ماڈل اور رکن اسمبلی کی شادی جیون ساتھی کیلئے کس شخصیت کا انتخاب کیا ؟لڑکی کون ؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کے نامور ماڈل اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری نے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔عباس جعفری نے اپنی گرل فرینڈ منزا سے شادی کی، جو خود ایک ماڈل رہ چکی ہیں اور کئی اشتہارات اور ملبوسات کے برینڈز کے لیے کام بھی کرچکی ہیں۔عباس جعفری کی شادی 27 دسمبر کو کراچی کے پورٹ گرینڈ میں منعقد ہوئی، اس موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔ماڈل کی شادی کی تصاویر میں کسی نامور شخصیات یا سیاست دان کی تصاویر سامنے نہیں آئیں، جس سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ تقریب کافی نجی نوعیت کی تھی۔جوڑے سے قریبی ذرائع کے مطابق یہ دونوں جلد اپنی شادی کی آفیشل تصاویر ولیمے کی تقریب کے بعد شیئر کریں گے۔ان کی شادی کی تقریب سے قبل 25 دسمبر کو مہندی کی تقریب منعقد کی گئی۔جبکہ ان دونوں کا نکاح 23 دسمبر کو ہوا۔خیال رہے کہ رواں سال ہونے والے انتخابات میں کراچی سے صوبائی حلقے پی ایس 125 سے عباس جعفری کامیاب ہوئے تھے۔عباس جعفری پہلی بار تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں کھڑے ہوئے تھے اور یوں اب تک ماڈلنگ سے تعلق رکھنے والے وہ پہلے فرد ہیں جو صوبائی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید خبر یں

استنبول (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرائسٹ چرچ واقعہ زیادہ خطرناک اور سرایت کرجانے والے موذی مرض کی موجودگی کی جھلک ہے،اسلاموفوبیا کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دیاجائے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے حوالے سے بہت تشویش ہے، کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ... تفصیل