تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

شہر قائد سے ایک اور افسوسناک خبر آگئی ، ایک اور کارکن جاں بحق ، افراتفری مچ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مہاجر قومی موومنٹ کا کارکن جاں بحق، 6 ملزم گرفتارکراچی کے علاقے لائنز ایریا میں فائرنگ کے نتیجے میں مہاجر قومی موومنٹ کا کارکن جاں بحق ہوگیا، 30 برس کے حماد کو گھر کے باہر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ادھر چنیسر گوٹھ، یونیورسٹی روڈ اور پی آئی بی کالونی میں 2 زخمی ملزمان سمیت6 کو گرفتار کرلیا گیا، نارتھ کراچی میں شہری سے دن دیہاڑے لوٹ مار کی گئی۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہ روکی جاسکی، رات گئے لائنز ایریا میں گھر کے باہر بیٹھے 30سالہ حماد کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔پولیس کےمطابق مقتول مہاجر قومی موومنٹ کا کارکن اور کے ڈی اے میں ملازم تھا، جائے وقوع سے 9 ایم ایم پسٹل کے9 خول ملے ہیں۔چنیسر گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2ملزمان آصف اور یحییٰ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث قرار دیا گیاہے۔یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرمنل عزت خان کو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔ادھر خفیہ اطلاع پر عیسیٰ نگری کے علاقے میں مبارک نامی گٹکا فروش کے کارخانے پر چھاپا مارا گیا ہے، جس میں 30من مضر صحت گٹکا، چھالیہ، چونا پتی اور بیٹری کا پانی برآمد کر تے ہوئے 2ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔نارتھ کراچی میں شہری لٹ گیاکراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کو لگام دینے میں بھی پولیس مکمل طور پر ناکام ہے، ایک ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق نارتھ کراچی میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے ایک شہری کو سر عام لوٹ لیا۔شہری کو لٹتا دیکھ کر ایک اور خوف زدہ شخص اپنے گھر میں واپس داخل ہو گیا جبکہ کچھ دیر بعد موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بھی واپسی میں ہی عافیت جانی

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے سانحہ ساہیوال کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر نظر رکھنے کےلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے ، وزیراعظم نے ساہیوال واقعہ پر قوم کو جوابدہ ہیں، انہیں آرام ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ظلم اور بربریت ہے جس پر پوری قوم صدمے میں ہے، کسی بھی معذب معاشرے میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہم متاثرہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان شااللہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ دلخراش اور افسوسناک ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائینگے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج ... تفصیل