ساہیوال ، کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، تین بچے زخمی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

علی رضا عابدی کیس میں اب تک کی سب سے اہم پیش رفت ائیرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے والا اہم ملزم گرفتار،سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر دو روز قبل قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اب علی رضا عابدی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔قانون نافذ کرنے و الے ادارے ملزمان تک پہنچ گئے ہیں اور اس کیس میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ائیرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے والے اہم ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ زیر حراست ملزم کی مدد سے مزید 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے سے کی گئی ہے۔واضح رہے ملک کی دو اعلیٰ پائے کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ایم کیوایم کے مقتول رہنما علی رضا عابدی کے کیس سے متعلق سندھ حکومت کو معاونت فراہم کر رہی ہیں اور ان دونوں ایجنسیوں نے علی رضا عابدی قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی دو اعلیٰ سطح کی انٹیلی جنس ایجنسیوں میں ایک ملٹری اور دوسری سویلین ایجنسی شامل ہے۔اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں انٹیلی جنس ایجنسیاں مختلف پہلوؤں سے علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہیں جس میں ایم کیوایم کے مختلف گروپس کی لڑائی اور ایم کیوایم (لندن) پر خصوصی طور پر فوکس کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ کراچی میں فرقہ واریت کو دوبارہ زندہ کرنے کے پہلو کو مد نظر رکھ کر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔تحقیقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے کراچی کے امن کو بگاڑنے کے پہلو پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے اگر سی ٹی ڈی کاموقف درست نہیں ہوا تو انکے خلاف قانون کے مطابق ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ریاستی ظلم کی بدترین مثال ہے،واقعہ میں ملوث افسران اور اہلکار کسی ہمدردی کے مستحق نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایسی سرکاری بربریت کی قطعاًاجازت ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ساہیوال واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نہتے خاندان کا پولیس کے ہاتھوں قتل بدترین دہشتگردی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ... تفصیل