دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

طلبا یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، بڑی خوشخبری آ گئی اب امتحانات امتحانی مراکز کی بجائےکہاں ہوں گے؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سکول کے بچوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں جماعت پنجم کے امتحانات اب بورڈ نہیں لے گا بلکہ طلبہ و طالبات کی کارگردگی کو سکول میں ہی جانچا جائے گا۔پنجاب ایگزامینشین کمیشن کے تحت 5 ویں جماعت کا امتحان ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔پہلے فیز میں 2019ء میں سے پانچویں کا امتحان بورڈ کے تحت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پانچویں کے امتحان لاہور سمیت صوبے بھر میں 23 لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات شرکت کرتے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم مردا راس نے بھی اس اقدام کی تائید کی ہے۔پنجاب حکومت 2019 سے پانچویں کا امتحان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت نہیں لے گی۔جب کہ دوسری فیز میں آٹھویں کا امتحان بھی ایگزامینیشن کمیشن کے تحت نہ لینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔پانچویں کے امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام اخراجات حکومت برادشت کرتی ہے۔جب کہ دوسری طرف صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ تعلیم کیلئے استعمال کر کے ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے غریبوں کے بچوں کو گھر بیٹھے جدید تعلیمی و نصابی تصورات سے آگاہی حاصل ہو گی۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کا اجراء 100روزہ منصوبے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔جس کے ذریعے حکومت نے غریب اور امیر طالبعلموں کے درمیان طبقاتی فرق کو ٹیکنالوجیکے ذریعے مٹا دیا ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کا منصوبہ پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریڈ 4اور 5کے بچوں کیلئے ڈیجیٹل نصابی کتب کی فراہمی سے طالبعلموں کو مختلف تعلیمی تصورات سمجھنے میں مدد ملے گی۔صوبائی وزیر مراد راس نے بتایا کہ ڈیجیٹل نصابی کتب کیلئے انڈرائیڈ ایپلی کیشن بھی لانچ کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نصابی کتب کا اجراء محکمہ سکولز ایجوکشن کا انقلا بی اقدام ہے اور طالبعلم اس ایپلی کیشن کوفری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبعلم ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کے ذریعے نصاب سے مکمل آگاہی کے ساتھ ساتھ تعلیمی ویڈیوز اور دیگر مواد سے اپنی تعلیمی قابلیت میں بہتری لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس حوالے سے فروغِ تعلیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بڑی مہارت سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل