سعودی عرب نے پاکستانی کیلئے ویزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کی باضابطہ منظوری دیدی              وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پیر 18 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا              نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی عائد کردی              پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے فلم اتھارٹی بورڈ بنانے کا فیصلہ              حکومت کا ہولی کے موقع پر مستحق ہندو خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ              وزیراعظم عمران خان ،چیئر مین نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ومیوزیم عبد الصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا              سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ تبدیل،کل17فروری کو پاکستان پہنچیں گے              سعودی ولی عہد کی آمد ،اسلام آباد، راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ،موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

میرا امتحان شروع ہو چکا، نتیجہ کب نکلے گا، چیف جسٹس آف پاکستان نے اہم بات کہہ دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اپنے دورمیں ملک میں ترقی لانے کی بھرپورکوشش کی،قوم کی خدمت کیلئے 3 گھنٹے سے زیادہ نہیں سوتا،میراہرمقصدنیک نیتی سے بھرپوررہا۔سروسز انسٹی ٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کی وجہ سے میں جدوجہدکررہاہوں،پیشہ ورانہ زندگی میں خلوص نیت سے ذمے داری نبھانااصل خدمت ہے،اپنی پوری زندگی میں انصاف کے حصول کےلئے کام کیا۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارنے کہا کہ میری زندگی کا مقصد ہمیشہ اپنے پیشے سے مخلص رہنا ہے ، میرا امتحان شروع ہو چکا ہے ، اس کا نتیجہ میری ریٹائرمنٹ پرنکلے گا ،بلوچستان گیا تو پتاچلا سب سے بڑے اسپتال میں آئی سی یو نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ 2 ہزارپیرامیڈیکس کچھ روزسے ہڑتال پرتھے، مجھے مشورہ دیاگیابلوچستان نہ جائیں پیرامیڈیکس ہڑتال پرہیں،میں بلوچستان گیااورپیرامیڈیکس کاایک ایک جائزمطالبہ پوراکیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مجھے ملک کے ہرکالج ، ہرہسپتال کےساتھ محبت ہے ،میری محبت یکطرفہ نہیں، دوطرفہ ہے ،پنجاب،سندھ، بلوچستان، کے پی کے ہرعلاقے میں موجود تعلیمی ادارے، ہسپتالوں سے مجھے محبت ہے ،میرامشن تھاکہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کروں،پرائیویٹ کالجزمیں ڈاکٹرزپیدانہیں کئے جارہے،پرائیویٹ کالجزسے پڑھ کرآنے والے ڈاکٹرزبلڈپریشرچیک نہیں کرسکتے،انہوںنے کہا کہ پرائیویٹ کالجزمیں فیس کی مدمیں کروڑوں روپے لئے جارہے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے اور میرے بھائی کو انسانیت کی خدمت کی نصیحت کی ،والدہ نے دعا کی اے اللہ جوتکلیفیں تھیں تونے مجھے دےدیں،میری اولادکومحفوظ رکھنا،چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہناتھا کہ جوشخص کسی عذاب سے گزرتا ہے اسے دوسرے کی تکلیفوں کا احساس ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ کئی کئی کروڑروپے لے کر ہسپتالوں کا الحاق کیا گیا ،ہسپتالوں کو چلانا میرا یا عدالتوں کا کام نہیں تھا لیکن وہاں پرغلطیاں ہورہی تھیں،پرائیوٹ کالجزکے طالبعلموں سے لی جانےوالی 35 لاکھ روپے تک کی فیس واپس دلائی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اللہ نے مجھ پر بہت بڑی ذمے داری ڈالی ،ہیلتھ کیئر سسٹم میں سب سے اہم کردار ڈاکٹر کا ہے ،نجی ہسپتال تعلیم گاہیں نہیں ،بزنس سینٹربن چکے ہیں ، چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ عدلیہ نے کسی ہسپتال کی مینجمنٹ میں مداخلت نہیں کی ،جہاں غلطیاں تھیں انہیں ٹھیک کرنے کے اقدامات کئے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملک کاہرفردایک لاکھ 25 ہزارکامقروض ہے،پنجاب کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرکامسئلہ دیکھناکیاحدودسے تجاوزہے؟، ڈاکٹرحضرات کوچاہئے کہ اپنے حلف کی صحیح پاسداری کریں،انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم یامعاشرے کی ترقی وخوشحالی کیلئے تعلیم بنیادی درجہ رکھتی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے اور پاکستان سعودی عرب کوعالمی سطح پر ایک طاقت ور ملک کے طورپر دیکھنا چاہتا ہے۔عرب ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم کی رات نے ختم ہونا ہی ہونا ہے ،میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس جس طرح کارڈیک کی بجائے دوسرے ہسپتال لایاگیا اس پر تشویش ہے۔جناح ہسپتال میں زیر علاج ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔نجی ٹیو ی کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے التوا کے معاملے پر وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپوزیشن سیاسی جماعتوں پر ... تفصیل