پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی 15 ارب سے زائد کی امداد پاکستان کویہ رقم کس مقصد کیلئے دی جائیگی ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) یورپین یونین (ای یو) اور وزارت خزانہ کے درمیان ایک مالیاتی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، جس کے تحت پاکستان کو 10 کروڑ یور (15 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد ) امداد فراہم کی جائے گی اور سال کے اختتام تک اضافی ڈیڑھ کروڑ یورو دیے جائیں گے۔پریس ریلیز کے مطابق اس امداد میں سے 5 کروڑ یورو پاکستان میں تعلیم کے شعبے پر خرچ ہوں گے، بہتر تعلیمی نظام کے ذریعے 5 سالہ ترقی کا مقصد سندھ میں معیار تعلیم کے لیے عالمی رسائی میں مدد، نوجوانوں کو ترقی دینے اور پیداواری روزگار کو یقینی بنانے سمیت اعلیٰ اور پیشہ وارانہ تعلیم میں حصہ لینے کے قابل بنانا ہے۔اس کے علاوہ بقیہ 5 کروڑ یورو دیہی بلوچستان اور سندھ میں اقتصادی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے۔اسی طرح اضافی ڈیڑھ کروڑ یورو پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت کی حمایت خاص طور پر آئین کی 18ویں ترمیم کے فریم پر خرچ ہوں گے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر یورپین یونین کے سفیر جین فرینکیوس کوٹین کا کہنا تھا ’میں تمام شراکت داروں خاص طور پر اقتصادی امور ڈویژن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو نئی فنڈنگ کے قیام کے لیے مدد فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یورپی یونین کے ٹیکس دہندگان سے آنے والی یہ امداد بہتر تعلیمی معیار کی فراہمی، دیہی معیشت کی ترقی اور پارلیمانی جمہوریت کی مضبوطی سے پاکستان کے مختلف شہریوں کو بہتر بنانے میں مثبت تعاون کرے گی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاو ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے۔ وزیراطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ پہلی تحریک جو کرپشن کو قانونی تحفظ ... تفصیل

لورالائی (نیوزڈیسک)ضلع لورالائی میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران خاتون سمیت 4خود کش حملہ آور ہلاک اور اہلکار زخمی ہو گئے،سکیورٹی اہلکاروں سے مقابلے کے بعد مکان میں موجود دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔اے ایس پی لورالائی عطاالرحمان کے مطابق لورالائی میں ... تفصیل