وفاقی حکومت کا طیاروں کے حادثات کی تفتیش کیلئے نیا بورڈ بنا نے کا فیصلہ              بلوچستان ،سنجاوی میں لیویز چوکی پر حملہ،6اہلکار شہید       
تازہ تر ین

زرداری جیل میں ڈا نس کلاسیں لیں گے، جیالوں کیلئے اچانک ایسی خبر آگئی ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے توپوں کا رخ سابق صدر کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری جیل میں ڈا نس کلاسیں لیں گے،اب دور آگیا ہے علی بابا کا جو اپنے گھر پاکستان کو بچانا چاہتاہے،عمران خان اور پی ٹی آئی کااب دورآگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہا ن نے کہا کہ پہلی بار پنجاب میں واٹر کونسل قائم کی جا رہی ہے ،چیئرمین وزیراعلیٰ ہونگے ،بارش کے پانی کا مناسب استعمال ،سمال ڈیمز کا معاملہ بھی واٹر کونسل دیکھے گی،بےنظیربھٹوکی برسی کی تقریب میں آصف زرداری نے ان کانام نہیں لیا،کسی کرپٹ سیاستدان کی اب گنجائش نہیں۔وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں کو دکھانے کیلئے آصف زرداری اورنواز شریف لڑتے تھے، اب عمران خان کا دور ہے،اب کوئی ڈیل نہیں ہوگی،واٹر پالیسی کا مقصد عوام کیلئے صاف پانی کی دستیابی ہے،پنجاب کے دور افتادہ علاقے کے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب میں ڈاکٹرزکی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی،ڈی جی خان،سیالکوٹ اوردیگرعلاقوں میں غیرمستقل پروفیسرزکومستقل کیاجائےگا،منصب کے لحاظ سے پنجاب میں گاڑیاں دی جائیں گی جبکہ پنجاب پاور ڈیولپمنٹ بورڈ کی رپورٹ پنجاب کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضح کر نا ہوتو نوازشریف اور زر داری کا رویہ دیکھ لیں ۔ وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے یہ بیان آصف علی زر داری اور ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملکی لیڈر شپ کو بے توقیر کرنا ملک کے حق میں نہیں اور آگے جا کر جمہوریت کےلئے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں ،پیپلزپارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، پولیس ، اے ٹی ایس رینجرز کی بھارتی نفری تعینات رہی ، غیر ... تفصیل