برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) باکمال لوگ ، لاجواب سروس کا نعرہ لگانے والی قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشل ائیرلائن (پی آئی اے) اکثر و بیشتر متنازعہ خبروں کی وجہ سے موضوع بحث بنی رہتی ہے ۔ تاہم اب قومی ائیرلائن پی آئی اے نے لاہور کے رہائشیوں کی سیر و تفریح کے لیے اپنے ایک پُرانے جہاز کو خوبصورت اور منفرد ریسٹورنٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔جہاز میں شہریوں کے لیے بیٹھنے کا پُر تکلف انتظام کیا گیا ہے جبکہ اس جہاز کے فرش اور دیواروں کو بھی منفرد اور خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔ اپنی سجاوٹ اور منفرد تزئین و آرائش کی وجہ سے یہ جہاز خوبصورت اور شاہانہ ریسٹورنٹ کا منظر پیش کرتا ہے۔ شہریوں کی جانب سے پی آئی اے کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاز کی شکل میں ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانا کھانا مکمل طور پر ایک منفرد تجربہ ہو گا۔کئی شہریوں نے اس جہاز ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانا کھانے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو جہاز میں سفر نہیں کر سکتے وہ اس ریسٹورنٹ کی صورت میں جہاز کی سیر بھی کر سکیں گے اور کھانے کا لطف بھی اُٹھا سکیں گے۔ البتہ تاحال اس ریسٹورنٹ کا کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل