وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

زینب کے قاتل عمران کے اہلخانہ سپریم کورٹ پہنچ گئے، وجہ ایسی جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)قصور میں زینب کے قاتل عمران کے اہلخانہ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور پہنچ گئے، اہلخانہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن نے گھر پر قبضہ کرلیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے،چیف جسٹس پاکستان ایس ایچ او سے گھر واگزار کرانے کا حکم دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں ننھی اور معصوم زینب کے قتل میں ملوث ملزم عمران کے اہلخانہ کے گھر پرقبضہ کرلیا۔ملزم عمران کے اہلخانہ گھر واگزار کرانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ زینب کے قاتل عمران کے اہلخانہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن نے گھر پر قبضہ کر لیا ہے۔ ایس ایچ اوعارف وحید جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اہلخانہ نے مزید مئوقف اپنایا ہے کہ والد کی وفات پر ایس ایچ او نے میت کو غسل بھی نہیں دینے دیا۔جس پر ہمیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے التجاء کی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ایس ایچ او سے گھر واگزار کرانے کا حکم دیں۔ اور ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔ واضح رہے رواں سال اکتوبر میں قصور میں جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ زینب کے مقدمے کے مجرم عمران علی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔مجرم عمران علی کو مختصر عدالتی کارروائی کے بعد چار بار سزائے موت، ایک بار عمر قید اور سات برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔مجرم عمران علی کو پھانسی دیے جانے کے وقت زینب کے والد امین انصاری بھی موجود تھے۔ زینب کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اپنی ننھی بچی کے قاتل اور مجرم کا انجام اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ مجرم عمران کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جب پھانسی دی گئی تو میں نے یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ مجرم کو تختہ دار پر نصف گھنٹے تک لٹکائے رکھا۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل