محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسےکیسے ۔۔۔ 3 مرتبہ کے سابق وزیراعظم کو جیل میںصفائی کاکام دیدیا گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) تین مرتبہ وزیراعظم پاکستان رہنے والے نواز شریف کو جیل میں صفائی کا کام سونپ دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم سیکورٹی وارڈ کی صفائی خود کریں گے۔جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو مشقت کے طور پر صفائی کا کام سونپا گیا ہے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو جیل میں سیکورٹی وارڈ کی صفائی کی ڈیوٹی سونپی گئی ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ پڑھانے یا کوئی دیگر کام بھی سونپا جا سکتا تھا لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر صفائی کی ڈیوٹی دی گئی ہے۔ کیونکہ سیکورٹی وارڈ میں صرف نواز شریف، ان کا مشقتی اور سیکورٹی کے جیل اہلکار موجود ہوں گے جس کی وجہ سے وہاں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہو گا۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کوکوٹ لکھپت جیل کی سکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیس بائے بیس کا کمرہ الاٹ کیا گیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل پہنچنے پر نواز شریف کی تصویر اُتاری گئی۔حاضری رجسٹرپر نواز شریف کے دستخط کروائے گئے اور میڈیکل بھی کیا گیا۔حاضری رجسٹرپرجیل حکام نےلکھا نوازشریف قیدی با مشقت نہیں ہیں۔ حاضری رجسٹرپرلکھا گیا نوازشریف علم حاصل کریں گے یا پڑھائیں گے۔ جیل میں نواز شریف کےکمرے سےملحقہ ایک کنال کالان بھی ہے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ۔ نواز شریف پر 1.5 ملین پاؤنڈز اور 25 ملین ڈالرز کا الگ الگ جُرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ نواز شریف کو دس سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتیر محمد وہ بات کہہ دیتے ہیں جو دیگر مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں۔پاکستان ملائیشیا سرمایہ کاری سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نواز ا۔ ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں عشایئے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنے والد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے اور ملاقات کی اجازت ملنے تک جیل کے باہر رہنے کے بیان کے بعد محکمہ ... تفصیل