وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

پاکستانی جرمنی کیلئے اپنے پاسپورٹ تیار کر لیں ۔۔ قطر کے بعد جرمنی میں بھی ہزاروں ملازمتیں، جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری سے ملاقات کی، واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کے علاوہ جرمن سرمایہ کاری بینک کے نمائندے بھی شامل تھے، اس ملاقات میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ جرمنی سال 2020ءتک افرادی قوت دیگر ممالک سے منگوانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور پاکستان اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اس ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور نوجوانوں کو ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ دینے کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی، پاکستان میں افرادی قوت کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم دینے پر اتفاق کیا گیا تاکہ پاکستانیوں کو 2020ء افرادی قوت کے منصوبہ میں زیادہ سے زیادہ کوٹہ دے کر پاکستانیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے جرمنی میں استفادہ کیا جا سکے۔ اس ملاقات میں جرمنی نے نوجوانوں کی تکنیکی مہارت بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور وفاقی اور صوبائی سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان میں دی جانے والی روایتی تعلیم کی بنیاد پر دنیا سے مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے اب جدید ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے جو کہ جرمنی کی طرح دوسرے ممالک کی ضرورت ہے۔ جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری سے ملاقات کی، واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کے علاوہ جرمن سرمایہ کاری بینک کے نمائندے بھی شامل تھے

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل