وفاقی حکومت کا طیاروں کے حادثات کی تفتیش کیلئے نیا بورڈ بنا نے کا فیصلہ              بلوچستان ،سنجاوی میں لیویز چوکی پر حملہ،6اہلکار شہید       
تازہ تر ین

محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی ، کیا ہونے والا ہے ؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کی دعائیں قبول ہوئیں ۔۔محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی ، کیا ہونے والا ہے ؟ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند چھائی رہی، ملتان میں دھند کے باعث بس سمیت 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر جاں بحق اور 5 افرادزخمی ہو گئے. دوسری طرف محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ پنجاب، خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں بادل برسیں گے۔ ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈ کے ڈیرے، یخ بستہ ہواوں نے خون جما دینے والی سردی کی کیفیت طاری کر دی۔ ہر طرف دھند ہی دھند، موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ بعض مقامات پر حد نگاہ صفر اور بعض جگہوں پر 50 میٹر رہی۔ ملتان کے قریب جلہ کے علاقے میں شدید دھند کے باعث ایک بس اور 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں موٹروے پولیس کا پٹرولنگ افسر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق خانیوال ، راجپوت نگر ، ملتان ، خانیوال ، لودھراں ، بہاولپور اور چنی گوٹھ میں دھند چھائی ہوئی ہے ۔دھند سے متاثرہ علاقوں میں حد نگاہ صفر سے 50 میٹر تک رہ گئی ہے ، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خانیوال ملتان موٹروے شدید دھند کے باعث بند ہے، لاہور سے شیخوپورہ اورکوٹ مومن تک موٹروے ہرطرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم فورپنڈی بھٹیاں، فیصل آبادا ورگوجرہ موٹروے شدید دھند کی وجہ سے بند ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری سفر کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں، دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے ۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ منگل سے پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بادل برسیں گے۔گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر بھی بارش متوقع ہے، بارشوں کا سلسلہ منگل اوربدھ تک جاری رہے گا۔ اتوار کو سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 14 ریکارڈ کیا گیا۔ استور منفی10، گلگت منفی 07، کالام اور ہنزہ منفی 06، ،کوئٹہ منفی 03، قلات منفی 02 رہا جبکہ اسلام آباد، پشاور منفی ایک، لاہور 2، فیصل آباد 2، ملتان 4 اور کراچی میں 12 ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں بھی صبح کے وقت میں کچھ مقامات پر ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔ کراچی میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پارک لین کمپنی اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کے صاحبزادے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ، دونوں سے علیحدہ علیحدہ ٹیموں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 218 ملتان میں ضمنی الیکشن میں سرکار کی مداخلت کیس میں رکن اسمبلی زین قریشی نے غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس خارج کر دیا ۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ نوے فیصد بیماریاں دانتوں کی صفائی نہ ہونے کہ وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ صدر عارف علوی نے دانتوں کی صحت کے دن کے موقع پر پیغا م دیتے ہوئے کہاکہ نوے فیصد بیماریاں دانتوں ... تفصیل