مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

گورنر راج نہیں لگے گا لیکن بدلے میں سندھ حکومت کیا کرے ، فواد چوہدری بالآخر دل کی بات زباں پر لے آئیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نہ 18 ویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا نہ ہی سندھ میں گورنر راج لگے گا بس بدلے میں سندھ حکومت یہ کرے کہ آصف زرداری کے کیس میں شفاف ٹرائل ہونے دے۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی رپورٹ میں ہے اور پیپلزپارٹی مراد علی شاہ کے بجائے کسی اور کو وزیراعلیٰ بنائے کیوں کہ وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی سے اخلاقیات کی امید کرنا مشکل ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ زرداری اور نواز شریف نے کیا کیا لہٰذا پیپلزپارٹی اور ن لیگ شفاف تحقیقات کی حمایت کرے۔بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکر کا کہنا تھا کہ وہ تو زرداری کے کیس میں شفاف ٹرائل کے حق میں ہیں لیکن نیب حکومت کے ماتحت ہے۔ حکومتی وزير نیب کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں اور جے آئی ٹی رپورٹ کو بالکل بھی سنجیدہ نہیں لیتے۔انہوں نے کہا کہ اگر فواد چوہدری کی بات ٹھیک ہے تو پھر فیصل واؤڈا، علی زیدی اور شیخ رشید جو کہہ رہے ہيں وہ غلط ہے۔پی پی رہنما نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر ریفرنس میں نام ہے ان کو بھی استعفی دینا چاہئے۔ وزیراعظم نے اب تک کیوں استعفی نہیں دیا۔خیال رہے وفاقی حکومت کی جانب سے آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ  کل کا دن اہم ہے ،تحریک انصاف کی حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جا رہی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پہلے پانچ ماہ میں ادائیگیوں کے توازن ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب)نے جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کےلئے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ٹیم کی سربراہی عرفان نعیم منگی کرینگے اور براہ راست نگرانی جسٹس جاوید اقبال خود کرینگے جبکہ نیب نے کہا ہے کہ ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت کے حوالے سے انکے اہل خانہ اور ذاتی معالج سے مسلسل رابطہ رکھے ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف نے پاکستان ... تفصیل