کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

بلاول کی گرفتاری؟ تہلکہ خیز خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ بلاول بھٹو کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا،اس سے ملک افراتفری کاشکار بھی ہوسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں خورشید شاہ نے خبردار کردیا اور بولے شہیدبی بی کے صاحبزادے کی گرفتاری کے لیے دل اور گردہ چاہیے ، لیکن حکومت سے کچھ بعید نہیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سندھ میں گورنرراج لگاناممکن نہیں، آئین وقانون میں کوئی گنجائش نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا کے ذریعے آئین ختم کرکے گورنر راج لگایاجاسکتاہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ آئین ختم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور گورنر راج کا نفاذ ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کو چھیڑا گیا تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوگا، وفاق کو چھیڑنا خطرناک کھیل ہوگا جب کہ سندھ میں ان ہائوس تبدیلی کی ضرورت نہیں، مفروضوں پر کیسز بنائے گئے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاستدانوں کی گرفتاری کے علاوہ کچھ نہیں کیا، سیاستدانوں سے جیلیں بھرنا پاکستان کے لیے اچھا نہیں ہے، عمران خان سے وہ کام کرائے جا رہے جو کوئی سیاستدان نہ کرتا۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال ملک میں آمریت رہی، ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، آمروں نے 4 دریا بیچ دیے اور آج پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نظر آتا ہے جیسے سویلین مارشل لاء لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس قسم کی سیاست سے ایک پارٹی کو مضبوط اور باقیوں کو کمزور کیا جا رہا ہے، سیاسی جماعتوں کو ایسے ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے، اس کھیل کے اثرات کے ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے، ایسے غیر قانونی اقدام سے یہ آئین اور قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئے، انہیں لایا گیا، عمران خان کو جیسے لایا گیا سب جانتے ہیں، عمران خان اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں سے بیلنس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ ملک میں بحران اور غیر یقنی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر  نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالا جارہا ہے ،جے آئی ٹی رپورٹ سے دونوں کا نام نہیں نکالا ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایوان میں دو تہائی اکثریت سے فیصلے ہوتے ہیں اور ایک دو غیر منتخب فرد قلم کی نوک سے ختم کردیتے ہیں لہٰذا جمہوریت میں یہ نہیں ہوسکتا، اچھا ہوتا وزیرا عظم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی طے کر نے کےلئے آٹھ رہنماﺅں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی طے کر نے کےلئے آٹھ رہنماﺅں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے،متحدہ اپوزیشن کی کمیٹی سینٹ ... تفصیل