پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

مشن شہری قائد سے قبل وزیراعظم اور فواد چوہدری کی ملاقات عمران خان نے فواد چوہدری کو کیا گائیڈ لائن دیدی ؟اندر کی خبر لیک، دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) فواد چوہدری نے سندھ روانگی سے قبل وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جس میں اہم معاملات ززیر غور آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر خزانہ اسد عمر بھی شریک تھے اور وزیر اطلاعات نے دورے کے آغاز سے قبل وزیراعظم سے گائیڈ لائن حاصل کی ہیں۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سندھ میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پیڑ پگاڑا ۔لیاقت جتوئی ،ایم کیو ایم بہادر آباد اور ذوالفقار مرزا سے ملاقاتیں طے پائی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں گیس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ ہم سندھ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔واضح رہے کپتان عمران خان کا سندھ میں جیالوں کی سرکار گرانے اور تبدیلی لانے کے مشن پر کام شروع ہو گیا ہے۔سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف متحرک ہو گئی ہے۔پی ٹی آئی سندھ اسمبلیکے کئی ارکان سے رابطے کر رہی ہے۔ تحریک انصاف نے نمبر بازی لے جانے کے لیے کمر کس لی ہے،سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 99ارکان کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزشین اتحاد کی 64 نشستیں ہیں۔ پی ٹی آئی کی 30،ایم کیو ایم کی 20اور جی ڈے اے کے 14ارکان ہیں۔ جب کہ تحریک لبیک پاکستان کی تین اورایم ایم اے کا ایک رکن سندھ اسمبلی ہے۔جب کہ وزارت اعلیٰ کے لیے سادہ اکثریت85ارکان درکار ہے۔ کپتان عمران خان کے کھلاڑیوں نے سندھ اسمبلی کے کئی ارکان سے بیک ڈور رابطے رکھے ہوئے ہیں۔جب کہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو سندھ پر حاوی نہیں ہونے دیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ، سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہمارے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ہمارے رہنمائوں اور وزراء کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرکے پی ٹی آئی حکومت اس خام خیالی کا شکار ہے کہ وہ سندھ پر حکومت کریگی۔ انہوں نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کو سندھ پر مسلط نہیں ہونے دینگے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رﺅف مرزا پر ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل