کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

اتنا تو میں نے 22 سالوں میں نہیں کمایا جتنا آپ مانگ رہے ہیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں موجودہ وزیرِاعلیٰ سمیت 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ حیرانی کی بات ہے کہ ایک موجودہ وزیرِ اعلیٰ کا نام ہی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وزیرِاعلیٰ کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا گیا ہے؟چیف جسٹس نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے متعلقہ وفاقی وزیرِ کو 15 منٹ کے اندر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ اس طرح وزیرِاعلیٰ کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے بعد آئندہ چیِئرمین نیب یا پھر اٹارنی جنرل کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 4 وزیروں کے بھی نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں تاکہ توازن برقرار ہوجائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی رپورٹ تو ابھی صرف ایک رپورٹ ہے جس کا عدالت نے جائزہ لینا ہے۔انہوں مزید کہا کہ اس ملک کو پُرامن رہنے دیا جائے، ٹی وی پر بیٹھ کر آگ نہ لگائی جائے۔سماعت کے دوران آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی انہیں جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے، تاہم عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں جواب جمع کروانے کا وقت دے دیا۔اتنا میں نے کمایا نہیں جتنا عدالت مانگ رہی ہے، ملک ریاض کا چیف جسٹس سے مکالمہ سماعت کے دوران بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض عدالت میں پیش ہوئے جن سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ آپ کا نام ہر جگہ کیوں آجاتا ہے جس پر ملک ریاض نے جواب دیا کہ میں پاکستان میں کام کر رہا ہوں نام تو آئے گا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ آپ انہیں لوگوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں جن کے نام جعلی اکاؤنٹس کیس میں آئے ہیں۔ملک ریاض نے عدالت سے کہا کہ میں نے 2005 میں بحریہ آئیکون کے لیے زمین خریدی تھی اور اس وقت صوبے یا وفاق میں آصف علی زدردای یا ان کی جماعت کی حکومت نہیں تھی بلکہ پورے ملک میں جنرل (ر) پرویز مشرف کی حکومت تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے کو نیب کی جانب بھیج دیتے ہیں۔انہوں نے ملک ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کہا تھا کہ آپ ایک ہزار ارب روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروادیں، تو معاملات نمٹا دیتے ہیں جس پر ملک ریاض نے کہا کہ اتنا تو میں نے گزشتہ 2 دہائیوں میں کمایا نہیں ہے جتنا عدالت مانگ رہی ہےچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے اربوں روپے کی جائیدادیں بنائی ہیں، چلیں پھر 500 ارب ہی دے دیں کچھ پیسے تو واپس کریں جبکہ جائیدادیں اور علی ریاض کا گھر بھی آپ لے لیں۔ملک ریاض نے بحریہ آئیکون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شکر کریں میں نے پاکستان میں پہلی مرتبہ 66 منزلہ عمارت تعمیر کی۔ای سی ایل میں سیاست دانوں کے نام ڈالے جانے پر میڈیا میں تبصرے، عدالت برہم جعلی اکاؤنٹس کیس میں 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے پر میڈیا میں ہونے والے تبصروں پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ میڈیا پر غیر زمہ دارانہ تبصرے، کمنٹس اور تجزیے دیے گئے۔عدالت نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز پر ایک پرسن کامران خان کے پروگرام کی ویڈیو طلب کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ 28 دسمبر کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر جعلی اکاؤنٹس کیس میں 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے جن میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ جن بڑی شخصیات کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے ان میں موجودہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیرِاعلیٰ قائم علی شاہ اور معروف بزنس مین ملک ریاض کا نام شامل ہے۔کیس کا پس منظرخیال رہے کہ 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور ان کے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔یونائیٹڈ بینک لمیٹیڈ، سندھ بینک اور سمٹ بینک میں موجود ان 29 بے نامی اکاؤنٹس میں موجود رقم کی لاگت ابتدائی طور پر 35ارب روہے بتائی گئی تھی۔اس سلسلے میں ایف آئی اے نے معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ماہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔7 ستمبر کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔اس جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہت فریال تالپور سے پوچھ گچھ کی تھی جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے بھی معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر  نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالا جارہا ہے ،جے آئی ٹی رپورٹ سے دونوں کا نام نہیں نکالا ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایوان میں دو تہائی اکثریت سے فیصلے ہوتے ہیں اور ایک دو غیر منتخب فرد قلم کی نوک سے ختم کردیتے ہیں لہٰذا جمہوریت میں یہ نہیں ہوسکتا، اچھا ہوتا وزیرا عظم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی طے کر نے کےلئے آٹھ رہنماﺅں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی طے کر نے کےلئے آٹھ رہنماﺅں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے،متحدہ اپوزیشن کی کمیٹی سینٹ ... تفصیل