وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

پی ٹی آئی اقدام کی حمایت کرینگےیا نہیں ؟ خواجہ اظہار الحسن نے بالآخر حتمی اعلان کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں لیکن تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں بھی ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی ہمیں اپنا کتنا اتحادی سمجھتی ہے۔ ایم کیو ایم گورنر راج سمیت کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئینی اور جمہوری طریقے سے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا مطالبہ اپوزیشن کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا تاہم آج فواد چودھری سے آج ملاقات ہے دیکھتے ہیں، وہ کیا بات کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے سڑکوں، جلسوں یا ٹاک شوز میں نہیں ہوا کرتے جو ہمیں جے آئی ٹیز کی رپورٹس پر عدالتوں میں سامنا کرنے کا درس دیتے تھے، اب وہ بھی عدالتوں کا سامنا کریں، ہم تو تیس سال سے کہہ رہے ہیں کہ ملک کے وسائل لوٹنے والوں اور کرپشن کرنے والوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کوئی سندھ حکومت کے پیچھے نہیں پڑا بلکہ اس نے خود ان کو اپنے پیچھے لگایا ہے۔ سندھ حکومت پندرہ سو ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود سکھر سمیت سندھ میں کوئی ایک یونین کونسل دکھا دے جہاں پر پانی اور مرنے جینے ک سہولیات ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایم کیو ایم سے گئے ہیں ان کی حیثیت نہیں رہی، اس لیے میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ واپس آ جائیں۔ سندھ کے حوالے سے بہت اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں، اس میں سکھر کے حوالے سے بھی فیصلے ہونگے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءنیئر بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی خطرات بڑھنے پر حکمرانوں کی طرف سے اتحاد کی بجائے نفاق پیدا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،پیپلز پارٹی دفاع وطن میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،عمران خان ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ آصف زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کی پیشی کے موقع پر نیب کے دفتر کے باہر کے واقعہ کا سارا ریکارڈ مل چکا ہے جائزہ لے رہے ہیں،ریاست کسی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سمجھوتہ ایکسپریس میں شہید بیگناہوں کے ذمہ داران چاروں مجرموں کو بری کر نے کے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہارکیا ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر وزیر اعظم برائے تجارت و ... تفصیل