تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نئے سال کے آغاز میں ہی اہم اعلان وزیراعظم عمران خان نے لاکھوں خاندانوں کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا میں شامل ہونے والے قبائلی علاقوں کے 5 لاکھ خاندانوں کو جنوری کے اختتام تک صحت کارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں انتظامی امور، صحت، تعلیم، امن و امان اور ترقی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر اعظم کے مشیر ارباب شہزاد اور خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم خان نے شرکت کی۔عمران خان نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت فاٹا کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے قریب لانا چاہتی ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ، صوبائی وزرا اور متعلقہ صوبائی سیکریٹریز کو پہلے سے ضم ہوئے قبائلی علاقوں میں دورے کرنے اور مختلف محکموں اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کو قبائلی علاقوں میں مقامی حکومت کا نظام نافذ کرنے اور تعلیم، پولیس اور صحت کے شعبوں میں خالی اسامیوں کو پورا کرنے کے احکامات دیے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ایک علیحدہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے جسے جلد وفاقی کابینہ کے آگے پیش کیا جائے گا۔اس ہی طرح ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا بھی قیام کیا جائے گا اور اس کا ڈرافٹ کو کابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا۔اتھارٹی کے قیام کے بعد ریگولیٹری ڈپارٹمنٹ کو ڈویلپمنٹ سے علیحدہ کردیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ کو ریئل اسٹیٹ میں سود کی شرح پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جلد تجاویز موصول ہوں گی۔شہروں کی بحالی کے لیے بھی ڈرافٹ بل کو 2 ہفتوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔وفاقی حکومت کے ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے نمائندے نے وزیر اعظم کو بتایا کہ فاؤنڈیشن سرکاری ملازمین کے لیے ایک لاکھ گھر تعمیر کرے گی

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے سانحہ ساہیوال کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر نظر رکھنے کےلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے ، وزیراعظم نے ساہیوال واقعہ پر قوم کو جوابدہ ہیں، انہیں آرام ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ظلم اور بربریت ہے جس پر پوری قوم صدمے میں ہے، کسی بھی معذب معاشرے میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہم متاثرہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان شااللہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ دلخراش اور افسوسناک ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائینگے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج ... تفصیل