لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

نیب نے شکنجہ کس لیا۔۔۔ شہبازشریف کیخلاف 29 گواہوں کی فہرست تیار ، کیا ہونیوالا ہے ؟ ن لیگیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نیب نے شکنجہ کس لیا، شہبازشریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں 29 گواہوں کی فہرست تیار کر لی گئی، لسٹ دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔نیب کی تیار کردہ گواہوں کی فہرست میں وعدہ معاف گواہ، بیورو کریٹس اور نیب افسران بھی شامل ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا نام نیب کے گواہوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی طاہر خورشید نیب کے وعدہ معاف گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں، طاہر خورشید پہلے ہی جوڈیشل مجسریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں جس میں انہوں نے سابق وزیراعلٰی شہباز شریف اور سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔سابق چیف ایگزیکٹیو پی ایل ڈی سی شیخ لطیف، سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاو الدین کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔ نیب نے اپنے 6 افسروں کو بھی بطور سرکاری گواہ کے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے مطابق شہباز شریف کیخلاف دائر کردہ ریفرنس کی نقول 3 جنوری کو ملزموں کو فراہم کر دی جائیں گی اور فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل