لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

درندہ قانون کے شکنجے میں آگیا ننھی مناہل کا قاتل پکڑا گیا، ملزم بچی کے والد کا دوست تھا اور۔۔۔۔ ایسی بات کہہ دی جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پولیس نے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو گرفتارکرلیا، ملزم بچی کے والد کا دوست تھا، جنازے میں بھی شریک ہوا، ملزم نے زیادتی کے بعد بچی کو قتل کیا۔ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان کا نوشہرہ پولیس لائن میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ 9 سالہ مناہل 27 دسمبر کو گھر سے لاپتہ ہوئی اور اگلے روز اس کی لاش قریبی قبرستان سے ملی۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے 21 سالہ ملزم یاسر کو گھر سے گرفتار کیا گیا، ملزم یاسر بچی کے جنازے میں بھی شریک ہوا اور بچی کے والد کا دوست تھا، ملزم بچی کو کپڑے دینے کے بہانے لے گیا تھا، ملزم نے زیادتی کے بعد مناہل کو پتھر سے قتل کیا اور لاش قبرستان میں پھینک دی۔ڈی آئی جی مردان کا کہنا تھا کہ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، 200 سے زائد ڈین این اے نمونے اکھٹے کئے گئے، 20 افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔ محمد علی خان کا کہنا تھا کہ ملزم کے بچی کے خاندان کے ساتھ قریبی تعلقات تھے، ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا، ڈی آئی جی نے پولیس ملزم کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کے لیے آئی جی کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام اور سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل