گلگت (نیوزڈیسک)شیسپر گلیشئر کے سرکنے کا عمل تیز ہو گیا جس کے باعث گرمیوں میں ہنزہ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ڈائریکٹر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فرید احمد کے مطابق شیسپر گلیشئر 3 ماہ کے دوران 1600 میٹر تک سرک چکی ہے، گلیشئر سرکنے سے پانی کا بہاو رک گیا جس سے مصنوعی جھیل بن گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانی کا بہاو¿ رکنے کی وجہ سے 2 بجلی گھروں کو بھی بند کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شیسپر گلیشئر سرکنے کے باعث گرمیوں میں جھیل سے پانی کے اخراج سے سیلاب کا امکان ہے۔فرید احمد کے مطابق گلیشئر کے تیزی کے سرکنے کی صورت میں آبادی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جی بی ڈی ایم اے نے انتہائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے اور آبادی کو گلیشئر اور ممکنہ سیلاب سے بچاو کے لیے بند بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے کے مطابق آبادی کےلئے متبادل روڈ کی مرمت اور پل کا انتظام کیا گیا ہے، کسی بھی خطرے کے پیش نظر خوراک کا ذخیرہ بھی کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل