حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث ایک بار پھر موسم شدید سرد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث ایک بار پھر موسم شدید سرد ہوگیا ،ضلع استور میں برفباری کے باعث شونٹھر، منی مرگ اور قمری میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئیں محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بوندا باندی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہی ، محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میںوقفے وقفے سے برف باری ہوتی رہی ۔،بارش کے بعد بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، وادی کوئٹہ اور زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5، ژوب میں 2، تربت میں 14، پسنی اور گوادر میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 17، خضدار 5 اور نوکنڈی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب ملکی شمالی علاقوں میں دو روز کے وقفے کے بعد دوبارہ برفباری شروع ہوئی، ضلع استور میں برفباری کے باعث شونٹھر، منی مرگ اور قمری میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ملکہ کوہسار مری میں بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری رہی، نتھیا گلی سمیت گلیات کے مختلف علاقوں میں رات سے برفباری جاری جہاں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے، برفباری سے گلیات کی تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔لوئر دیر شہر اور گرد و نواح میں بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہوتی رہی ،اسی طرح سوات میں بارش، کالام ، مالم جبہ میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا ،آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا، مظفر آباد شہر اور گرد و نواح میں بارش ہوئی، وادی نیلم میں اٹھ مقام میں گزشتہ رات سے برفباری جاری رہی، اب تک 6 انچ سے زائد برف پڑچکی ہے۔وادی نیلم، وادی گریز، وادی شونٹھر، وادی سرگن اور جاگراں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ادھر کراچی میںگزشتہ رات شروع ہونے والی ہلکی بارش کا سلسلہ دن کو بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہا شہر بھر میں ہونے والی بارش سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں متعدد موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں۔کراچی کے علاقوں ڈیفنس ،کلفٹن، ملیر، لانڈھی، کورنگی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، فیڈرل بی ایریا ، سرجانی ٹاﺅن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، ناظم آباد، لسبیلہ، گارڈن، رنچھوڑلائن، پاک کالونی، سائٹ، گرومندر، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، کھارادر، میٹھادر، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بوندا باندی کا امکان ظاہرکرتے ہوئے بدھ اور جمعرات کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خوشگوار اور سیاہ بادلوں کا بسیرا رہا محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی مزید پیش گوئی کی ہے۔ادھر پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاﺅ الدین، گجرات، قصور، شکر گڑھ، کبیر والا، چیچہ وطنی، میاں چنوں میں بھی بارش ہوئی۔ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، اپر کوہستان، لوئر دیر ، شمالی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل