گلگت (نیوز ڈیسک)گلگت شہر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی جس کے تحت شہر میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا گیا کہ تقریبات یا ویسے ہی ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں سے اجتناب کریں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ گزشتہ روز ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف تھانہ جوٹیال میں مقدمات نمبر 37،38/2019 بجرائم زیر دفعہ188،290،291 ت پ قائم کئے گئے۔ بیان میں محکمہ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے افراد کے بارے میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور صحیح اور مکمل معلومات فراہم کریں تاکہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں مدد ملے۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل