حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کے خلاف نیب کی اپیلوں کی سماعت (کل) ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کے خلاف نیب کی اپیلوں کی سماعت (کل) جمعرات کو ہوگی ،سینئر وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے کیس 22اپریل کے بعد مقرر کر نے کی استدعا کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کے وکیل معروف قانون داد نعیم بخاری نے 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ میڈیکل چیک اپ کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔نعیم بخاری نے کہاکہ انہوں نے نیب کے مقدمات میں پیش ہونے کی درخواست قبول کرلی ہے، نیب سے مقدمات کی پیروی کےلئے کوئی فیس نہیں لے رہا۔نعیم بخاری نے عدالت سے کیس 22 اپریل کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کردی۔ یاد رہے کہ کورٹ آف پاکستان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کےخلاف نیب کی اپیلیں (کل)جمعرات 18اپریل کو مقرر ہیں ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر، مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے ’احتساب سب کا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کی کارکردگی کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نیب راولپنڈی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق حکمران خاندان ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ سال(ن )لیگ کی حکومت میں پاکستان سٹیٹ آئل کا منافع 15 ارب روپے تھا جو کم ہو کر چھ اعشاریہ پانچ ارب روپے رہ گیا ہے ۔ ٹوئٹر پر ... تفصیل