وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

پاکستان اور سعودی عرب ہر موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے‘امام کعبہ

لاہور (نیوز ڈیسک) امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت اور پیار ملا، میرا دورہ پاکستان ناقابل فراموش ہے۔امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ۔ امام کعبہ کے ایوان وزیر اعلی پہنچے پر سردار عثمان بزدار نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ امام کعبہ کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے، سعودی عرب کے بے پایاں تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کے دور میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔اس موقع پر امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت اور پیار ملا، میرا دورہ پاکستان ناقابل فراموش ہے، میں نے قرآن پاک پاکستانی استاد سے حفظ کیا ہے، پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ بے پناہ لگا رکھتے ہیں۔امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ امام کعبہ نے اس موقع پر تلاوت قرآن پاک بھی کی اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔بعد ازاں امامہ کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی کو ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے پاکستان آمد پر امام کعبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپکی آمد ہمارے لئے باعث خیر و برکت ہے،آپکے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ جبکہ امام کعبہ نے کہا کہ میں پاکستان سے محبتیں اور خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں، پاکستان کے عوام نے بہت عزت و احترام اور پیار دیا ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں کارکر دگی کی بنیاد پر وفاقی کابینہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ،کچھ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکمران نہ اٹھارویں ترمیم ختم کر سکتے ہیں نہ صدارتی نظام نافذ کر سکتے ہیں، صدارتی نظام کا آرڈیننس دراصل وفاق پاکستان کے خلاف فرمان ہوگا، ہم چھوٹے صوبوں کے بزرگ رہنماﺅں کی اس ... تفصیل

سڈنی (نیوز ڈیسک)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کو کسی ایک مذہب، خطہ اور ملک سے نتھی نہیں کیا جا سکتا ،امریکہ سے یورپ، ایشیا سے آسٹریلیا ہر ملک میں انتہا پسند رجحانات موجود ہیں، پاکستان عوام ، مسلح افواج، سول ... تفصیل