وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

عمران خان حکومت نے 9 ماہ میں معیشت اور ادارے تباہ کر دیئے ہیں‘ترجمان بلاول بھٹو

لاہور ( نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے 9 ماہ میں معیشت اور ادارے تباہ کر دیئے ہیں،حکومت کی ناقص معاشی پالیسی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر ملک میں مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے، وزیرخزانہ اسد عمر قوم کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کی کیا شرائط مان کر آئے ہیں، آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر، ڈالر، گیس، بجلی اور پیٹرول مہنگا کیا گیا، معاہدے پر عملدرآمد کیلئے گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید مہنگی کی جائیں گی، اسد عمر فرماتے ہیں کہ اشیا کی قیمتیں بڑھیں گی مگر عوام پر اثر نہیں ہوگا ، وزیر خزانہ بتائیں کہ ان کے پاس کون سی گیدڑ سنگھی ہے جس سے مہنگائی کا عوام پر اثر نہیں ہوگا۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پولیس میں بدترین سیاسی مداخلت کی وجہ سے پنجاب کا امن و امان بگڑتا جا رہا ہے، 9 ماہ میں تین آئی جی بدل کر عمران خان پولیس میں مداخلت کی نئی تاریخ رقم کردی، عمران خان نے اپنے بائیس سالہ سیاسی بیانئے کے خود ہی بکھیے ادھیڑ دئے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں کارکر دگی کی بنیاد پر وفاقی کابینہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ،کچھ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکمران نہ اٹھارویں ترمیم ختم کر سکتے ہیں نہ صدارتی نظام نافذ کر سکتے ہیں، صدارتی نظام کا آرڈیننس دراصل وفاق پاکستان کے خلاف فرمان ہوگا، ہم چھوٹے صوبوں کے بزرگ رہنماﺅں کی اس ... تفصیل

سڈنی (نیوز ڈیسک)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کو کسی ایک مذہب، خطہ اور ملک سے نتھی نہیں کیا جا سکتا ،امریکہ سے یورپ، ایشیا سے آسٹریلیا ہر ملک میں انتہا پسند رجحانات موجود ہیں، پاکستان عوام ، مسلح افواج، سول ... تفصیل