حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ سہالہ کی حدود میں ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں دو لڑکوں نے راستہ روک کر کینیڈین خاتون کو گاڑی میں بیٹھنے کو کہا تھا۔خاتون کے مطابق ملزمان نے گاڑی کا پیچھا کیا اور مسلسل ہراساں کرتے رہے اور ڈرائیور سے بار بار منزل کا پوچھتے رہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون نے ملزمان کے ڈر سے ایک شاپنگ سینٹر میں چھپ کر جان بچائی۔آئی جی اسلام آباد نے غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی 24 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دیا ہے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر، مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے ’احتساب سب کا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کی کارکردگی کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نیب راولپنڈی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق حکمران خاندان ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ سال(ن )لیگ کی حکومت میں پاکستان سٹیٹ آئل کا منافع 15 ارب روپے تھا جو کم ہو کر چھ اعشاریہ پانچ ارب روپے رہ گیا ہے ۔ ٹوئٹر پر ... تفصیل