پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، نمٹنے کیلئے وزارتِ خارجہ کی پوری ٹیم شبانہ روز محنت کر رہی ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے وزارتِ خارجہ کی پوری ٹیم شبانہ روز محنت کر رہی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں اسپیشل سیکرٹری خارجہ شاہ جمال کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہﺅے کہا کہ شاہ جمال کا شمار وزارتِ خارجہ کے قابل اور تجربہ کار افسران میں رہا ۔انہوں نے کہاکہ شاہ جمال نے اپنی زندگی کے قیمتی 34 سال اس ادارے میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت میں صرف کیے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے وزارت خارجہ کی پوری ٹیم پر فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے وزارتِ خارجہ کی پوری ٹیم شبانہ روز محنت کر رہی ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم وزارت خارجہ میں مثالی اور تاریخی اصلاحات سامنے لائیں تاکہ اس ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے وزیرا علیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ملاقات کر کے صوبے کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے نزدیک شخصیات نہیں ملک اہم ہے،وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے بولڈ فیصلہ کیا اوراس فیصلے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور جلد مطلوبہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا آئی ایم ایف سے پہلا رابطہ ہوا ہے ،مالیاتی پیکج اور اقتصادی معاملات پر بات چیت ہوئی۔وزارت خزانہ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،رابطے ... تفصیل