وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

مجھے معیشت کے بیٹھ جانے کا خوف ہے ،حکومت انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے ‘ حمزہ شہباز

لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے معیشت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کھلاڑی کے کھلنڈرے پن کا خوف ہے ، اپنا موقف دے چکا ہوں کہ جو بھی کیا پاکستان کے قانون اور ٹیکس قوانین کے مطابق کیا ، موجودہ حکومت انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے اور پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن نعیم بخاری کا شہباز شریف کے کیسز میں نیب کا وکیل مقرر ہونا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عدالتوں میں پیشیوں سے گھبراتا ہوں اور نہ گرفتاری سے ڈرتا ہوں۔ مجھے صرف پاکستانی معیشت کے بیٹھ جانے کا خوف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم کے سامنے حقائق اور موقف پیش کر چکا ہوں کہ جو کچھ بھی کیا پاکستان کے قانون اور ٹیکس قوانین کے مطابق کیا ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے کھلاڑی کے کھلنڈرے پن کا خوف ہے،آج جو ملک کے حالات ہیں اللہ کے سوا کوئی مدد کرنے والا نہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں کارکر دگی کی بنیاد پر وفاقی کابینہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ،کچھ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکمران نہ اٹھارویں ترمیم ختم کر سکتے ہیں نہ صدارتی نظام نافذ کر سکتے ہیں، صدارتی نظام کا آرڈیننس دراصل وفاق پاکستان کے خلاف فرمان ہوگا، ہم چھوٹے صوبوں کے بزرگ رہنماﺅں کی اس ... تفصیل

سڈنی (نیوز ڈیسک)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کو کسی ایک مذہب، خطہ اور ملک سے نتھی نہیں کیا جا سکتا ،امریکہ سے یورپ، ایشیا سے آسٹریلیا ہر ملک میں انتہا پسند رجحانات موجود ہیں، پاکستان عوام ، مسلح افواج، سول ... تفصیل