وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

وزیراعظم کی زیر صدارت احساس پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس، منصوبہ پر عملدرآمد کی ٹائم لائن پر گفتگو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت بیت المال سمیت ہر سماجی خدمت کے معاملے پر شفافیت کو یقینی بنائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں احساس منصوبہ پر عملدرآمد کی ٹائم لائن پر گفتگو کی گئی ۔اجلاس میں تحفظ ، کفایت ، نیوٹریشن اور ملازمتوں کے حوالے سے ضلعی پورٹل کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ احساس پروگرام سے غربت کا خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت بیت المال سمیت ہر سماجی خدمت کے معاملے پر شفافیت کو یقینی بنائے گی ۔ اجلاس میں سماجی تحفظ و تخفیف غربت کےلئے پروگراموں کی سربراہ ڈاکڑ ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں کارکر دگی کی بنیاد پر وفاقی کابینہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ،کچھ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکمران نہ اٹھارویں ترمیم ختم کر سکتے ہیں نہ صدارتی نظام نافذ کر سکتے ہیں، صدارتی نظام کا آرڈیننس دراصل وفاق پاکستان کے خلاف فرمان ہوگا، ہم چھوٹے صوبوں کے بزرگ رہنماﺅں کی اس ... تفصیل

سڈنی (نیوز ڈیسک)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کو کسی ایک مذہب، خطہ اور ملک سے نتھی نہیں کیا جا سکتا ،امریکہ سے یورپ، ایشیا سے آسٹریلیا ہر ملک میں انتہا پسند رجحانات موجود ہیں، پاکستان عوام ، مسلح افواج، سول ... تفصیل