وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ نے تین کیسز میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 25 اپریل تک توسیع کردی

hamza shehbaz

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے تین کیسز میں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 25 اپریل تک توسیع کردی ۔ئیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔حمزہ شہباز تین مختلف کیسز میں عبوری ضمانتیں ختم ہونے پر ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش ہوئے ۔سماعت کے آغاز پر جج شہزاد ملک نے غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر متعلقہ افراد دوران سماعت کمرہ عدالت میں موجود نہ ہوں ،جن افراد کے پاس جاری کردہ کارڈز موجود ہوں گے انہیں ہی کمرہ عدالت میں موجود رہنے کی اجازت دی جائے ۔ جج کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ کیا نیب نے جواب جمع کروا دیا ہے۔اس پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے جواب دیا کہ جی نیب نے تینوں کیس میں جواب جمع کروا دیا ہے۔حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اعتراض کیا کہ نیب نے بہت سارے ریکارڈ کی کاپی نہیں دی، جو ریکارڈ دیا گیا وہ بھی کل شام پہنچایا گیا، نیب کے جواب کے کچھ صفحات نہیں ہیں جبکہ جواب کی نقول مدہم ہیں جو کہ پڑھنے کے قابل بھی نہیں ہیں،ہمیں نیب اگر جواب کی کاپیاں 2دن پہلے دے دیتا تو آج ہم اس پر اپنا جواب جمع کرا دیتے،نیب کے جواب پر حمزہ شہباز سے مشاورت کرنی ہے۔لہٰذا نیب کی دستاویزات پر جواب کیلئے مہلت دی جائے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹرنیب نے دلائل میں کہا کہ نیب نے حمزہ شہبازسے مختلف سوالات کیے، حمزہ شہبازنے کہا وہ سب عدالت میں بتائیں گے، حمزہ شہبازگزشتہ روز بھی پیش ہوئے مگرجواب نہیں دیا، ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں اب مزید توسیع نہ کی جائے۔دوران سماعت حمزہ شہباز کی جانب سے وکیل اعظم نذیرتارڑ نیب کی جانب سے گھر پر چھاپے مارنے کیخلاف درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کی مگر عدالتی حکم کے باوجود گھر پر چھاپے مارے گئے،نیب نے گھر پر موجود خواتین کو ہراساں کیا۔ استدعا ہے کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 25اپریل تک کے لیے توسیع کردی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے گھر نیب کی جانب سے چھاپے مارنے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری ، غلام سرور سمیت دیگر وزراءسے ان کے قلمدان واپس لے لئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری سے اطلاعات، علی امین گنڈا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں کارکر دگی کی بنیاد پر وفاقی کابینہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ،کچھ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکمران نہ اٹھارویں ترمیم ختم کر سکتے ہیں نہ صدارتی نظام نافذ کر سکتے ہیں، صدارتی نظام کا آرڈیننس دراصل وفاق پاکستان کے خلاف فرمان ہوگا، ہم چھوٹے صوبوں کے بزرگ رہنماﺅں کی اس ... تفصیل