وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

وفاقی حکومت نے اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بھی ہوا جس میں کابینہ ارکان نے ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم پر تجاویز دیں ، وزیر خزانہ اسد عمر نے اسکیم پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردی ہے، کابینہ نے اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کا شق وار تمام پہلووں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیاگیا ایمنسٹی اسکیم کے کچھ پہلووں کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم کو غور کےلئے پیش کیا گیا تاہم اس دوران چند وزرا نے اسکیم پر اعتراض کیا ، وزیراعظم نے بھی اسکیم کو پی ٹی آئی کے منشور کے خلاف قرار دیا اور اسکیم پر مزید مشاورت کی ہدایت کی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں کارکر دگی کی بنیاد پر وفاقی کابینہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ،کچھ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکمران نہ اٹھارویں ترمیم ختم کر سکتے ہیں نہ صدارتی نظام نافذ کر سکتے ہیں، صدارتی نظام کا آرڈیننس دراصل وفاق پاکستان کے خلاف فرمان ہوگا، ہم چھوٹے صوبوں کے بزرگ رہنماﺅں کی اس ... تفصیل

سڈنی (نیوز ڈیسک)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کو کسی ایک مذہب، خطہ اور ملک سے نتھی نہیں کیا جا سکتا ،امریکہ سے یورپ، ایشیا سے آسٹریلیا ہر ملک میں انتہا پسند رجحانات موجود ہیں، پاکستان عوام ، مسلح افواج، سول ... تفصیل