پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ منصوبہ شروعات ہے ، ملک بھر میں مختلف جگہوں پر اسکیمیں شروع کرینگے ، 50 لاکھ گھروں کا ٹارگٹ بہت بڑا ہے، سرمایہ کاروں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں،ہمارے پاس پیسہ نہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبہ ایک شروعات ہے، ہم ملک بھر میں مختلف جگہوں پر اسکیمیں شروع کریں گے۔عمران خان نے بتایا کہ جب سے حکومت میں پہلے دن سے میرا وژن بہت سیدھا ہے کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، پہلے دن سے کلیئر ہوں کیا کرنا چاہتے ہیں، یہ آسان ہوتا تو 70 سال میں لوگ کر چکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست اور دوسری ریاست میں یہی فرق ہے کہ ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے، اس کی پالیسی نچلے طبقے کو اٹھانا ہوتا ہے یہ ہمارا وژن ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نبی کریمکے راستے پر چلنا چاہتے ہیں، یہی راستہ زندگی کا مقصد ہے ان کا راستہ یہ تھا کہ وہ انسانیت کےلئے آئے تھے، انہوں نے جو انسانیت کےلئے کیا وہ کسی نے نہیں کیا، ہم اسی راستے پر چلنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں، بینک کرپٹ ہیں، 10 سال میں جو لوٹ مار ہوئی سب سے زیادہ تاریخی قرض ہم پر ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ مخالفین مجھے کہتے ہیں کہ میں ا±لجھن کا شکار ہوں لیکن میں انہیں بتایاچاہتا ہوں کہ میں جب سے سیاست میں آیا ہوں الجھن کا شکار نہیں تھا اور میں پاکستان سے متعلق خواب بالکل سادہ ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ تبدیلی میں سب سے بڑی رکاوٹ مفاد پرست ٹولہ ہوتا ہے، فلاحی مملکت میں کمزور طبقے کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے، پاکستان میں تعلیم کے 3 الگ الگ نظام چل رہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ملک کو قرضے میں ڈبونے والے کس منہ سے ہمیں سبق سکھاتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں اسٹیٹس کو ہر شعبے میں تبدیلی کی راہ کی رکاوٹ بن گیا اور مفاد پرست ٹولہ نظام سے فائدہ اٹھا رہا ہے، ملک میں اکثریت محرومیوں کاشکار ہے، معاشرے میں تبدیلی اسٹیٹس کو کو شکست دینے کے بعد آئے گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ مفاد پرست ٹولے نے لوٹے گئے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کئے۔عمران خان نے کہاکہ ایک دن میں 650 ارب سود دے رہے ہیں لیکن فکر نہ کریں، ہم جب نبی کریم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے تو اللہ کی برکت آئے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کےلئے اپنی چھت بہت مشکل ہے، اس لیے یہ بڑا چیلنج لیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے اور تنخواہ دار لوگوں کے پاس پیسہ نہیں، 50 لاکھ گھروں کا ٹارگٹ بہت بڑا ہے لیکن سرمایہ کاروں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنی آبادی کنٹرول کرنا پڑے گی، ہماری آبادی بہت بڑا اثاثہ بھی ہے، مشکل حالات ہیں لیکن سرمایہ کار آرہے ہیں، انہیں پتا ہے کہ پاکستان 21 کروڑ لوگوں کا ملک ہے جس میں سے 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے۔عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ اس اسکیم میں نجی سیکٹر آئے، نوجوان اپنی فرمز بنائیں اور خود بزنس مین بنیں۔انہوں نے کہا کہ کسی نے آج تک کچی آبادیوں کا نہیں سوچا، کراچی میں 40 فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں، کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے پاس کوئی سہولت نہیں، کچی آبادی میں زمین دیں گے جس پر فلیٹ بنائیں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ 5 ارب روپے بلا سود قرض دیں گے، 25 ہزار گھر راولپنڈی اسلام آباد میں بنا رہے ہیں، ایک لاکھ گھر بلوچستان میں اور 6 ہزار آزاد کشمیر میں بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ یاد رکھیں جدوجہد کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، اس میں ہمیشہ اونچ نیچ ہوتی ہے اور مشکل وقت آتے ہیں، انسان ان مشکلات سے لڑتا ہے اوپر جاتا ہے اور نیچے جاتا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ قوم نے گھبرانا نہیں ہے، کبھی مشکل وقت سے نہیں ڈرنا، مشکل وقت قوموں کو مضبوط کرنے کےلئے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری ساری زندگی اونچ نیچ میں گزری ہے، میرے لیے زندگی کا یہ حصہ سب سے بہترین وقت ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کا پسا ہوا طبقہ جس کی آج تک کسی نے بات نہیں کی، نبی کریم کے بنائے ہوئے اصولوں پر عمل کر کے نچلے طبقے کو اٹھا کر پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے وزیرا علیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ملاقات کر کے صوبے کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے نزدیک شخصیات نہیں ملک اہم ہے،وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے بولڈ فیصلہ کیا اوراس فیصلے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور جلد مطلوبہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا آئی ایم ایف سے پہلا رابطہ ہوا ہے ،مالیاتی پیکج اور اقتصادی معاملات پر بات چیت ہوئی۔وزارت خزانہ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،رابطے ... تفصیل