وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

ہاﺅسنگ سکیم کا افتتاح وزیر اعظم ہاﺅس یونیورسٹی ڈرامہ کا ایکشن ری پلے ہے ،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہاﺅسنگ سکیم کا افتتاح وزیر اعظم ہاﺅس یونیورسٹی ڈرامہ کا ایکشن ری پلے ہے ،یہ گھر بناسکتے ہیں نہ بس سروس، یہ صرف بے وقوف بناسکتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہاوسنگ سکیم کا افتتاح وزیراعظم ہاﺅس یونیورسٹی ڈرامہ کا ایکشن ری پلے ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف صاحب کے اور منصوبے کی نقل مارنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب شہباز شریف نے 2011 میں آشیانہ اقبال اور آشیانہ قائد کی بنیاد رکھی تھی جس کو2013-14 میں مکمل کر چکے ہیں اور ان میں لاکھوں لوگ رہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نئے دعوے وہ کررہے ہیں جن کے پرانے دعوے نشان عبرت بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ گھر بناسکتے ہیں نہ بس سروس، یہ صرف بے وقوف بناسکتے ہیں ،یہ صرف گھر گرا سکتے ہیں، بنا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہاکہ پچاس لاکھ گھر سیاروں پر بنیں گے، عوام دوربین سے ان کا مشاہدہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم حرام اور آپ کی سکیم حلال۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب زرا یہ بھی بتاتے کی پچھلے نو ماہ میں آپ 12 ارب یومیہ قرضہ لے رہے ہیں اور ایک اینٹ نہ لگائی ۔انہوںنے کہاکہ پانچ سال میں جو پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈے کھود سکا اس شخص کی صلاحیت اور اہلیت عوام جان چکے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ کن شرائط پر عوام کو لوٹنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے؟ بتایاجائے کہ گھر کا خواب دکھا کر غریب عوام سے کتنا پیسہ بٹورا گیا ہے؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی اور افراط زر کی چکی میں پس رہے ہیں ،بتایاجائے کہ کتنی مدت میں کتنے گھر تعمیر ہوں گے؟۔انہوں نے کہاکہ عوام جاگتے رہیں، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہونے جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کا ریکارڈ یہ ہے کہ پانچ سال میں میٹرو بن سکی، ایک سکول تعمیر ہوااور نہ ہی ایک وارڈ بن سکا ۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹ بول کر کس کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام دھوکہ دہی کے اس منصوبے سے دور رہیں، یہ ان کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹنے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2010ءکے سیلاب میں عمران خان فاﺅنڈیشن کے تحت جمع ہونے والے ساڑھے تین ارب کہاں ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ سیلاب زدگان آٹھ سال گزرنے کے باوجود یہ ماڈل گھر ابھی تک تلاش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب زدگان کے لئے ایک بھی ماڈل گھر نہ بن سکا لیکن نیویارک، نیوجرسی، دوبئی اور لندن میں علیمہ باجی کے گھر بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو شہباز شریف کے مکمل شدہ منصوبے کی نقل مارنے میں 9 ماہ لگے جس کو شہباز شریف نے دو سال میں ململ کر کیا تھا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں کارکر دگی کی بنیاد پر وفاقی کابینہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ،کچھ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکمران نہ اٹھارویں ترمیم ختم کر سکتے ہیں نہ صدارتی نظام نافذ کر سکتے ہیں، صدارتی نظام کا آرڈیننس دراصل وفاق پاکستان کے خلاف فرمان ہوگا، ہم چھوٹے صوبوں کے بزرگ رہنماﺅں کی اس ... تفصیل

سڈنی (نیوز ڈیسک)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کو کسی ایک مذہب، خطہ اور ملک سے نتھی نہیں کیا جا سکتا ،امریکہ سے یورپ، ایشیا سے آسٹریلیا ہر ملک میں انتہا پسند رجحانات موجود ہیں، پاکستان عوام ، مسلح افواج، سول ... تفصیل