پشاور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا 2 روز کے لیے او پی ڈی کھولنے کا اعلان              ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا              گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا              اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12.25 فیصد کردی گئی              نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر,2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا              جعلی ڈگری کیس ،پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانی و متفرق درخواستیں خارج              حکومتِ پنجاب کا چندہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم              نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا              اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان       
تازہ تر ین

پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل ،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2مئی تک توسیع

لاہور (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2مئی تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ریفرنس کب تک فائل ہو گا ؟۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے کہا کہ جی تحقیقات کر رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ کیا تحقیقات باہر سے ہونی ہیں،کوئی وقت دیں کہ ریفرنس کب دائر ہو گا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وقت دینا ممکن نہیں، منظوری کے بعد ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ غیر معینہ مدت تک کسی کو کیسے جیل کے اندر رکھ سکتے ہیں ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج خواجہ برادران کی ضمانتیں لگی ہوئی ہیں،ہو سکتا ہے کہ منظور ہو جائے ۔ جس پر عدالت نے کہا کہ ضمانت ہونا یا نہ ہونے کا ریفرنس سے کیا تعلق ہے۔عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی۔عدالت نے دونوں کو دوبارہ 2 مئی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکن بڑی تعداد میں ان سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روکے جانے پر پولیس اور لیگی کارکنوں میں دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی، کارکن حکومت اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور جوڈیشل کمپلیکس کی جانب آنے والے تمام راستوں پر خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر سیل کر دیا گیا، کسی بھی ناخوشگوارحالات پر قابو پانے کیلئے اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے جبکہ خواتین پولیس اہلکار بھی احتساب عدالت کے اطراف میں تعینات رہیں ۔لوئر مال روڈ کی کو ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ چوک جانے والی ایک سڑک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا، راستے بند ہونے سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ خیال رہے کہ خواجہ برادران کو 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا،نیب اعلامیہ کے مطابق خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے، خواجہ برادران اور ندیم ضیانے 4 ارب روپے کی 800 کنال اراضی فروخت کی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور بد اعمالیوں کے باعث وسائل سے مالا مال اور بہترین افرادی قوت کی صلاحیت کا حامل ملک بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت ... تفصیل

پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے عوام کے مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں ۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے سرکاری افسران عوام کے سامنے بٹھا کر ان کے اہم مسائل کے حوالے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر میڈیا گرے گا تو ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی وجہ سے ریاست کو بھی نقصان ہوگا۔معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس ... تفصیل