پشاور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا 2 روز کے لیے او پی ڈی کھولنے کا اعلان              ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا              گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا              اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12.25 فیصد کردی گئی              نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر,2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا              جعلی ڈگری کیس ،پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانی و متفرق درخواستیں خارج              حکومتِ پنجاب کا چندہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم              نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا              اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان       
تازہ تر ین

نوازشریف اورمریم نواز کے خلاف نیب راولپنڈی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

nawaz sharif and maryam

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نیب راولپنڈی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق حکمران خاندان کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔نیب ٹیم نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد جیل میں ان کا بیان لے گی، سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کے کیس میں فواد حسن فواد سے لاہور جیل میں بیان لے لیا گیا ہے۔نیب ذرائع ے مطابق شاہد خاقان عباسی کا بھی سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کیس میں بیان لیا جا چکا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق اس کیس میں آئی بی کے سابق سربراہ آفتاب سلطان کو بھی بیان کےلئے طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے، گاڑیوں کے کیس میں وزارت خارجہ کے متعلقہ افسروں سے بھی بیانات لیے جا چکے ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف اور ان کے اہل خانہ پر 30 سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا الزام ہے، یہ بی ایم ڈبلیو گاڑیاں سارک کانفرنس کے موقع پر وزارت خارجہ نے خریدی تھیں۔نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی گاڑیوں کے غلط استعمال کے متعلق نامعلوم شکایت پر تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور بد اعمالیوں کے باعث وسائل سے مالا مال اور بہترین افرادی قوت کی صلاحیت کا حامل ملک بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت ... تفصیل

پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے عوام کے مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں ۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے سرکاری افسران عوام کے سامنے بٹھا کر ان کے اہم مسائل کے حوالے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر میڈیا گرے گا تو ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی وجہ سے ریاست کو بھی نقصان ہوگا۔معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس ... تفصیل