پشاور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا 2 روز کے لیے او پی ڈی کھولنے کا اعلان              ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا              گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا              اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12.25 فیصد کردی گئی              نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر,2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا              جعلی ڈگری کیس ،پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانی و متفرق درخواستیں خارج              حکومتِ پنجاب کا چندہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم              نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا              اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان       
تازہ تر ین

اورماڑوہ میں دہشت گردی کا واقعہ پر پاکستان نے احتجاجی مراسلہ ایرانی سفارتخانے کو بھجوا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اورماڑوہ میں دہشت گردی کا واقعہ پر پاکستان نے احتجاجی مراسلہ ایرانی سفارتخانے کو بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اورماڑہ میں دہشت گردی کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان نے احتجاج کیا ہے ۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا پہلے بھی ایران سے کئی بارمطالبہ کر چکے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے گروپ کے خلاف کارروائی کے لیے پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کیا، پاکستان اس سرگرمی س متعلق ایران سے پہلے ہی انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرچکا تھا، بدقسمتی سے اس ضمن میں ایران کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایران سے تعلق رکھنے و الے دہشتگردوں کی جانب سے 14 افرد کا قتل انتہائی تشویشناک ہے۔دوسری جانب پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملے پر ایرانی وزیرخارجہ نے بھی اپنا بیان جاری کردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔جواد ظریف نے کہاکہ یہ حملہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران پر روانگی سے قبل کیا گیا۔ جواد ظریف نے کہاکہ دہشتگرد، انتہا پسند اور اان کے معاون دونوں مسلم ریاستوں کے تعلقات سے خوفزدہ ہیں۔جواد ظریف نے کہاکہ ایران پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور بد اعمالیوں کے باعث وسائل سے مالا مال اور بہترین افرادی قوت کی صلاحیت کا حامل ملک بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت ... تفصیل

پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے عوام کے مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں ۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے سرکاری افسران عوام کے سامنے بٹھا کر ان کے اہم مسائل کے حوالے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر میڈیا گرے گا تو ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی وجہ سے ریاست کو بھی نقصان ہوگا۔معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس ... تفصیل