پشاور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا 2 روز کے لیے او پی ڈی کھولنے کا اعلان              ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا              گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا              اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12.25 فیصد کردی گئی              نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر,2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا              جعلی ڈگری کیس ،پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانی و متفرق درخواستیں خارج              حکومتِ پنجاب کا چندہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم              نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا              اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان       
تازہ تر ین

لاہور،بیٹے نے باپ اور دو بہنوں کو قتل کر کے مبینہ طور پر اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا

لاہور( نیوز ڈیسک )شفیق آباد کے علاقہ فیروز پورہ بازار میں اویس نامی شخص نے باپ اور دو بہنوں کو قتل کر کے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا ، فائرنگ کی زد میں آکر اس کا بھائی زخمی ہو گیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122،پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ،ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اویس کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہوچکی تھی اور وہ اسے واپس لانا چاہتا تھا ۔ اسی بناءپر اویس کا آئے روز اپنے گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا۔ معمولی تلخ کلامی پر اویس نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس سے اس کا باپ ریاض ،بہن سدرہ اور مریم جا ں بحق ہو گئے جبکہ ملزم نے مبینہ طور پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر اس کا ایک بھائی فرحان زخمی ہو گیاجسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اورایس پی سٹی، ڈی ایس پی شفیق آباد، فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ واقعے کا تمام پہلوﺅں سے جائزہ لے رہے ہیں اور زخمی فرحان کے بیان کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ملزم اویس کے بھائی شہزاد کا کہنا ہے کہ اویس نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی اب اسے واپس گھر لانا چاہتا تھا جس پر اکثراس کا گھروالوں کیساتھ جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ شب بھی جھگڑا ہوا تو اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں متعلقہ پولیس افسران نے انہیں واقعہ کے حوالے سے ابتدائی طو رپر آگاہ کیا ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور بد اعمالیوں کے باعث وسائل سے مالا مال اور بہترین افرادی قوت کی صلاحیت کا حامل ملک بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت ... تفصیل

پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے عوام کے مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں ۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے سرکاری افسران عوام کے سامنے بٹھا کر ان کے اہم مسائل کے حوالے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر میڈیا گرے گا تو ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی وجہ سے ریاست کو بھی نقصان ہوگا۔معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس ... تفصیل