نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

وزیر اعظم کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت ،واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ ایک بیان میں وزیر اعظم نے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور غم زدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت، جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی دین مذہب نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت قوم ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم دہشت گردی کے عفریت کا مکمل صفایا کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔ یادر ہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کی مِنی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 2 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی عوام کا مینڈیٹ تسلیم کر کے مودی کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہے ،بھارت ہمیشہ مذاکرات سے کترارتا رہا ہے ،مسئلہ ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔کراچی میں گزشتہ چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں گے مگر عوام انکے نہیں تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ،اپوزیشن جماعتیں کسی نظر یے یا ملک وقوم کیلئے نہیں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے جمع ہو ... تفصیل