نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

میشا علی ظفر کیس ،سپریم کورٹ نے گواہان پر بیان کے فوری بعد جرح کرنے کا ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

ali zafar and meesha shafi

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے میشا شفیع کی درخواست پر گواہان پر بیان کے فوری بعد جرح کرنے کا ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے علی ظفر کو سات دن میں گواہان کے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔  جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس سماعت کی ۔دور ان سماعت وکیل میشا شفیع نے کہا کہ میشاءشفیع علی ظفر کے تمام گواہان کو نہیں جانتی، گواہان علی ظفر کے ملازمین ہیں۔ وکیل علی ظفر سبطین ہاشمی نے کہاکہ کوئی گواہ علی ظفر کا ملازم نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ علی ظفر کا میشاءشفیع کی درخواست پر بنیادی اعتراض کیا ہے؟ ۔وکیل علی ظفر نے کہاکہ قانون کے مطابق گواہ کا بیان اور جرح ایک ہی دن ہوتی ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ بیان اور جرح ایک دن ہونے کا اختیار عدالت کا ہے۔ وکیل میشا شفیع نے کہا کہ گواہان کی لسٹ مل جائے تو ایک دن میں جرح کر لینگے ۔دور ان سماعت عدالت عظمیٰ نے میشا شفیع کی درخواست پر گواہان پر بیان کے فوری بعد جرح کرنے کا ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے علی ظفر کو سات دن میں گواہان کے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہاکہ میشاءشفیع کے وکیل گواہان پر جرح کی تیاری سات روز میں مکمل کریں۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ تیاری کے بعد ایک ہی روز گواہان پر جرح مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔ عدالت نے میشاءشفیع اور علی ظفر کو غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ غیر ضروری التواءنہ دیتے ہوئے ٹرائل جلد مکمل کرے۔ سپریم کورٹ کا حکم فریقین کی رضامندی سے جاری کیا گیا ۔بعد ازاں عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی عوام کا مینڈیٹ تسلیم کر کے مودی کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہے ،بھارت ہمیشہ مذاکرات سے کترارتا رہا ہے ،مسئلہ ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔کراچی میں گزشتہ چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں گے مگر عوام انکے نہیں تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ،اپوزیشن جماعتیں کسی نظر یے یا ملک وقوم کیلئے نہیں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے جمع ہو ... تفصیل