نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

ایران اور امریکہ کے درمیان صورتحال خراب ہوئی تو پورے خطے پر اثر پڑےگا،وزیر خارجہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان صورتحال خراب ہوئی تو پورے خطے پر اثر پڑے گا ، ہم واضح پالیسی اپنائینگے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چیئرمین احسان اللہ ٹوانہ کی زیرصدارت ہوا ۔اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی ۔انہوں نے بتایاکہ 18اور 19تاریخ کو کویت میں ہوں گا وہاں میری انکی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ میں امیر کویت کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ویزہ ایشو پر خط بھی ہمراہ لے کر جاوں گا ۔انہوں نے کہاکہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے بھی بات چیت ہو گی۔انہوں نے کہاکہ جی سی سی کے اندر ممالک کے اندر شامل ممالک کے درمیان تھوڑا تناو ہے تاہم ہمارا تو جی سی سی کے سب ممالک کے ساتھ بہترین تعلق ہے۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں قطر کے امیر کی آمد متوقع ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں ایران کے ساتھ ہماری سرحد پر امن رہے،ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ میری تین نشستیں ہوئیں،ایران کے ساتھ امریکہ، یو اے ای، کے ایس اے کا ایک خاص نقطہ نظر ہے جس کا اثر نہ صرف خطے پر پڑھ رہا ہے بلکہ امریکہ اور یورپ کے تعلقات پر بھی پڑ رہا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ ایک نئی صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کا ہم تجزیہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر صورتحال خراب ہوتی ہے تو اس کا اثر پورے خطے پر پڑے گا لہذا ہم صورتحال کے مطابق واضح پالیسی اپنائیں گے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن اربوں ڈالر کا منصوبہ ہے جسے ہم آگے لے جانا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ پابندیوں کا ہے یہ رکاوٹ تھرڈ پارٹی کی طرف سے ہے لیکن ہم یہ مسئلہ بھی ایران کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔روس پر بھی پابندیاں ہیں چین پر بھی امریکہ نے ٹیرف میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے جس سے امریکہ اور چین کے مابین تجارت بہت حد تک متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں کچھ وہ قیدی ہیں جو ڈرگز اور سنگین مقدمات میں مقید ہیں ہم نے انکی بابت کوئی رعایت طلب نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جرائم خفیہ، چھوٹے جرائم جن میں جرمانہ کی عدم ادائیگی کے سبب پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جن کی بابت وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران درخواست کی جس پر 2107 قیدیوں کی رہائی پر انہوں نے آمادگی ظاہر کی اب ویری فیکیشن کا عمل چل رہا ہے انشاءاللہ جلد رہائی عمل میں آ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دو پاکستانی میاں بیوی ڈرگز کی وجہ سے سعودی عرب میں پکڑے گئے اور ان کو سزا ئے موت ہو گئی ان کی سات سالہ معصوم بچی، جو ان کے ہمراہ تھی اس بچی کو ہم سفارتی کوششوں سے واپس لائے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری تارکین وطن کی لیبر کلاس ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ محنت کر کے پیسہ پاکستان بجھوا رہے ہیں ان کی فلاح و بہبود کےلئے ہم نے کونسلر سروسز کو بہتر بنانے کی خصوصی ہدایت کی ہے اور جن افسران کا رویہ نامناسب تھا ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ کی کارکردگی کو مزید فعال اور بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں ،تین سال کی ٹینور پوسٹنگ کو کارکردگی سے مشروط کر دیا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کمیٹی تحریری ہدایات جاری کر سکتی ہے کہ ہر ملک میں تعینات پاکستانی کمرشل اتاشی سے سالانہ کارکردگی رپورٹ منگوائی جائے ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی عوام کا مینڈیٹ تسلیم کر کے مودی کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہے ،بھارت ہمیشہ مذاکرات سے کترارتا رہا ہے ،مسئلہ ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔کراچی میں گزشتہ چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں گے مگر عوام انکے نہیں تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ،اپوزیشن جماعتیں کسی نظر یے یا ملک وقوم کیلئے نہیں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے جمع ہو ... تفصیل