مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین نیب کی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ              حکومت نے 514 قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے انہیں رہا کردیا              مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست منظور،نوٹس جاری              مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد              یوم علی ؓپر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی              پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا       
تازہ تر ین

حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس اچانک غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس اچانک غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر کی صدارت میں اپوزیشن اور حکومتی نمائندوں کے اجلاس میں اجلاس 24 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،قومی اسمبلی ترجمان کی جانب سے اجلاس کے دورانئے میں اضافے کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا مسودہ صدر کو روانہ کردیا جائےگا۔ ذرائع نے بتایاکہ صدر اسی روز ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس جاری کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ سینیٹ یا قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران صدارتی آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا۔ ذرائع نے بتایاکہ آرڈیننس کے متوقع اجرا کے پیش نظر دونوں ایوانوں کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ اکیس مئی کو طلب کیا جائےگا۔ ذرائع نے بتایاکہ اکیس مئی کو ہونے والے اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس ایوان کے روبرو رکھا جائےگا۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوز ڈیسک ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ جو ملک دشمنی کرے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، محسن داوڑ اور علی وزیر کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ میں ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی چار رکنی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال سے متعلق ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چینی نائب صدر کے دورے کے دور ان معاہدوں پر اتفاق دونوں ممالک میں فروغ پاتے اقتصادی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران خان ... تفصیل