مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین نیب کی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ              حکومت نے 514 قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے انہیں رہا کردیا              مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست منظور،نوٹس جاری              مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد              یوم علی ؓپر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی              پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا       
تازہ تر ین

شہباز شریف فواد حسب فواد ضمانت منسوخی کا معاملے پر نیب نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہباز شریف فواد حسب فواد ضمانت منسوخی کا معاملے پر نیب نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ شہباز شریف کا پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی سے کوئی تعلق نہیں تھا،شہباز شریف بطور وزیر اعلی کمپنی کے بورڈ ممبران کی نامزدگی کر سکتے تھے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور فواد حسن نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم میں اختیارات کا غلط استعمال کیسے کیا؟ اس سلسلے میں نیب نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے ۔ نیب نے کہاکہ شہباز شریف کا پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔نیب کے مطابق شہباز شریف بطور وزیر اعلی کمپنی کے بورڈ ممبران کی نامزدگی کر سکتے تھے۔نیب کے مطابق کسی شکایت کے بغیر پہلی کمپنی کا آشیانہ کا ٹھیکہ منسوخ کیا گیا۔نیب کے مطابق ٹھیکہ منسوخ کے لیے فواد حسن فواد نے لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی پر دباﺅ ڈالا۔نیب نے کہاکہ شہباز شریف نے کمپنی کے ساتھ میٹنگ کی،شہباز شریف نے ماڈل ٹاون گھر میں احد چیمہ کو منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے کا حکم دیا۔نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے احد چیمہ کو پیرافون سے 100 کنال زمین خریدنے کا حکم دیا،فواد حسن فواد نے کامران کیانی سے بذریعہ بنک 55 ملین روپے لیے۔نیب نے کہاکہ شہباز شریف نے کسی شکایت کے بغیر دوسری کمپنی کا ٹھیکہ بھی منسوخ کیاناقابل تردید کڑیاں موجود ہیں کہ شہباز شریف فواد حسن فواد اور احد چیمہ نے کرپشن کی۔کرپشن کے دستاویزی اور زبانی شواہد بھی نیب رپورٹ کے ساتھ سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے ۔ نیب کے مطابق میاں شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر اسمبلی اجلاس میں شریک ہوتے رہے،شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے دوران منسٹر انکلیو میں رہے،شہباز شریف کو کسی مشکل یا سخت حالات کا سامنا نہیں تھا۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوز ڈیسک ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ جو ملک دشمنی کرے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، محسن داوڑ اور علی وزیر کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ میں ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی چار رکنی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال سے متعلق ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چینی نائب صدر کے دورے کے دور ان معاہدوں پر اتفاق دونوں ممالک میں فروغ پاتے اقتصادی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران خان ... تفصیل