پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ کی عبوری ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ کی (آج) بدھ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر نے سماعت کی۔ جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کی سماعت ہونے تک ضمانت منظور کرے۔عدالت نے کہاکہ اس کیس کو آصف علی زرداری کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہیں۔عدالت نے کہاکہ آصف علی زرداری کے کیسز (آج) بدھ کو سماعت کے لئے مقرر ہیں، جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے کہاکہ نیب نے انویسٹی گیشن کےلئے محمد جاوید کو کال اپ نوٹس جاری کیا ہے۔عدالت نے آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ کی (آج) بدھ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے عدالت کا 5 لاکھ کے مچلکے اور ایک شخصی ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ۔عدالت نے سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ءکے مختلف پروگرامز کے فائنل ملک بھر میں ایک ساتھ11۔جولائی تک جاری رہیں گے ُ بحر حال شعبہ امتحانات نے عید الفطر سے دو دن پہلے یعنی 3اور 4جون کو منعقد ہونے والے پیپرز کا شیڈول تبدیل کردیا ... تفصیل

بشکک(نیوزڈیسک) پاکستان نے غیرقانونی قبضے کے تحت لوگوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی سمیت اس کی ہر قسم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کی صورت ہمیں درپیش ہے،پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاءپسندی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخواپرویز خٹک نے کہا ہے کہ مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبوں میں تحقیقات کے باوجود میرے خلاف مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت تلاش نہیں کیا جاسکتا، میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں، کسی نے اس بارے میرا ... تفصیل