تازہ تر ین

جعلی اکاونٹس کیس،نیب نے بلاول کو 17 مئی کو طلب کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو 17مئی کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے جعلی اکاونٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 17 مئی کو نیب آفس میں طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں طلب کیا گیا ہے وہ پارک لین کمپنی میں 25 فیصد اثاثوں کے حصہ دار ہیں، ان سے کمپنی میں ان کے کردار سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی جعلی اکاونٹس کیس میں نامزد ہیں اور کئی مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جبکہ دونوں رہنماوں نے عدالت سے عبوری ضمانتیں بھی حاصل کررکھی ہے۔ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہ اہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سترہ مئی کو نیب اسلام آباد میں میں پیش ہوں گے۔ترجمان نے کہاکہ چیئرمین پی پی پی نے پہلے بھی نیب کے تمام سوالوں کے جواب دئے تھے۔انہوں نے کہاکہ نیب نے چیئر مین پیپلز پارٹی سے جو بھی پوچھا اس کا جواب دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ نیب کے سوالوں کے جواب نہ دینے کے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔انہوں نے کہاکہ میڈیا اپنی ساکھ کا خیال رکھے اور قیاس آرائیوں کے بجائے مصدقہ خبر دے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نیب کے مقدمات بھی من گھڑت ہیں اس لئے میڈیا ٹرائل کا سہارا لیا جا رہا ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ نیب حکومت کا آلہ کار بن کر پی پی قیادت کو انتقامی کارروایوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ءکے مختلف پروگرامز کے فائنل ملک بھر میں ایک ساتھ11۔جولائی تک جاری رہیں گے ُ بحر حال شعبہ امتحانات نے عید الفطر سے دو دن پہلے یعنی 3اور 4جون کو منعقد ہونے والے پیپرز کا شیڈول تبدیل کردیا ... تفصیل

بشکک(نیوزڈیسک) پاکستان نے غیرقانونی قبضے کے تحت لوگوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی سمیت اس کی ہر قسم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کی صورت ہمیں درپیش ہے،پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاءپسندی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخواپرویز خٹک نے کہا ہے کہ مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبوں میں تحقیقات کے باوجود میرے خلاف مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت تلاش نہیں کیا جاسکتا، میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں، کسی نے اس بارے میرا ... تفصیل