تازہ تر ین

خانہ کعبہ میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے والے پاکستانی کو حجر اسماعیل میں نماز پڑھنے کی اجازت مل گئی

مکہ مکرمہ (نیو ز ڈیسک) خانہ کعبہ میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے والے پاکستانی کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر حجر اسماعیل میں نماز پڑھنے کی اجازت مل گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد حرام کی انتظامیہ نے صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر پاکستانی شہری کو انعامی رقم دینے کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی شخص نے انعامی رقم لینے سے انکار کر دیا۔ اس شخص نے مسجد حرام کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ اسے ان پیسوں کے بجائے حجر اسماعیل (حطیم،جو کعبے کے اندر ہے) میں نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے مقبول ہوتی تصویر میں دیکھا گیاکہ خانہ کعبہ کی انتظامیہ کی جانب سے حجر اسماعیل کو پاکستانی شہری کی درخواست پر خالی کروا کرخصوصی طور پر دروازے بند کئے گئے ہیں تاکہ وہ عبادت کر سکے۔یاد رہے کہ حطیم یا حجر اسماعیل خانہ کعبہ کے شمال کی طرف ایک دیوار جس کے اوپر طواف کیا جاتا ہے۔ اس دیوار کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں شامل تھی۔ حطیم شریف کی چوڑائی 30 اِنچ (90 سینٹی میٹر) ہے اور اونچائی 1.5 میٹر (4.9 فٹ) ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ءکے مختلف پروگرامز کے فائنل ملک بھر میں ایک ساتھ11۔جولائی تک جاری رہیں گے ُ بحر حال شعبہ امتحانات نے عید الفطر سے دو دن پہلے یعنی 3اور 4جون کو منعقد ہونے والے پیپرز کا شیڈول تبدیل کردیا ... تفصیل

بشکک(نیوزڈیسک) پاکستان نے غیرقانونی قبضے کے تحت لوگوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی سمیت اس کی ہر قسم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کی صورت ہمیں درپیش ہے،پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاءپسندی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخواپرویز خٹک نے کہا ہے کہ مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبوں میں تحقیقات کے باوجود میرے خلاف مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت تلاش نہیں کیا جاسکتا، میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں، کسی نے اس بارے میرا ... تفصیل