پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

سپریم کورٹ کا سکھر پریس کلب کو کھولنے کا حکم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سکھر پریس کلب کو کھولنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فوری طورممبران کو قبضہ واپس کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سکھر پریس کلب کو سیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ میونسپل کمشنرسکھر نے عدالت میں دلائل دئیے کہ پریس کلب کو ہائیکورٹ کے فیصلے پرخالی کروایا گیا،قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے سکھر پریس کلب کے صحافیوں کو سڑک پر بٹھانے کا تو نہیں کہا تھا،کس حکم کے تحت صحافیوں کو پریس کلب سے باہر نکالا گیا، سپریم کورٹ نے سکھر پریس کلب کیلئے مناسب متبادل جگہ دینے کا حکم دیا تھا،ہم کس معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں ایسے کام ہونے لگے ہیں۔عدالت نے سکھر پریس کلب کیلئے متبادل جگہ کے معاملہ کا مناسب حل آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ءکے مختلف پروگرامز کے فائنل ملک بھر میں ایک ساتھ11۔جولائی تک جاری رہیں گے ُ بحر حال شعبہ امتحانات نے عید الفطر سے دو دن پہلے یعنی 3اور 4جون کو منعقد ہونے والے پیپرز کا شیڈول تبدیل کردیا ... تفصیل

بشکک(نیوزڈیسک) پاکستان نے غیرقانونی قبضے کے تحت لوگوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی سمیت اس کی ہر قسم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کی صورت ہمیں درپیش ہے،پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاءپسندی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخواپرویز خٹک نے کہا ہے کہ مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبوں میں تحقیقات کے باوجود میرے خلاف مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت تلاش نہیں کیا جاسکتا، میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں، کسی نے اس بارے میرا ... تفصیل